Sunday, May 5, 2024
Homesliderپنت نے دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا

پنت نے دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

برسبین : آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران فیصلہ کن ٹسٹ میں شاندار بیٹنگ کرنے والے رشپھ پنت بحیثیت وکٹ کیپر ایک ہزار رنز مکمل کرنے کی دوڑ میں سابق وکٹ کیپر بیٹسمین مہیندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ پنت نے 27 ٹسٹ اننگز میں ہزار رنز مکمل کرلئے ہیں جس میں ان کا اوسط 40.04 ہے جبکہ اس سے قبل سابق کپتان دھونی نے 32 ٹسٹ اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹسٹ کے آخری دن آج گبا میں پنت کو دھونی کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف ایک رن درکار تھا جسے انہوں نے پیٹ کمنس کی ایک گیند پر پل شاٹ کھیلتے ہوئے دورنز کے ساتھ مکمل کیا۔ دھونی اور پنت کے علاوہ فاروق انجینئر نے 36 اننگز ، وردھیمان ساہا نے 37 اننگز، نین مونگیا نے 39 اننگز، سید کرمانی نے 45 اننگز اور کرن مورے نے 50 اننگز میں ہزار رنز مکمل کئے ہیں۔ وکٹ کیپر کی جانب سے تیز ترین ہزار رنز کا ریکارڈ ڈی کاک کے نام ہیں جنہوں نے صرف 21 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

دریں اثناء ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین رشپھ پنت کے کوچ تارک سنہا نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف اور خاص کر برسبین میں چوتھے ٹسٹ کے آخری دن پنت نے جس طرح بیٹنگ کی اس سے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے خود پر ہونے والی تنقیدوں کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیا ہے۔ پنت جنہوں نے 138 گیندوں میں ناقابل تسخیر 89 رنز اسکور کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کی 3 وکٹوں کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا جس کی بدولت ہندوستانی ٹیم برسبین میں تاریخ رقم کرنے کے علاوہ ناقابل یقین سیریز کامیابی بھی حاصل کی ہے۔ سنہا نے کہا کہ پنت نے اس طرح کی بیٹنگ سے تنقیدوں کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیا ہے کیونکہ انہوں نے انتظامیہ اور کپتان کی جانب سے ان پر کئے جانے والے بھروسہ کو قائم کردیا ہے۔ پنت پر اکثر غلط شاٹس کھیلنے کی وجہ سے تنقیدیں ہوتی آئی ہیں لیکن آسٹریلیا کے خلاف منعقدہ سیریز میں انہوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔