Saturday, May 18, 2024
Homesliderپنت کو اپنی وکٹ کیپنگ پر کام کرنے کی ضرورت :پونٹنگ

پنت کو اپنی وکٹ کیپنگ پر کام کرنے کی ضرورت :پونٹنگ

- Advertisement -
- Advertisement -

سڈنی۔ آسٹریلیائی سابق کپتان رکی پونٹنگ نے یہاں تیسرے ٹسٹ کے ابتدائی دن  رِشبھ پنت کی وکٹ کیپنگ  پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی نوجوان نے اپنے کیریئر کے چند دنوں میں ہی کسی دوسرے کیپر سے زیادہ کیچ گرا دیے ہیں اور انہیں  اپنی کیپنگ پر  کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پنت نے اوپنرول پوکوسکی کے  26اور 32 رنز  پر دو کیچز چھوڑ دئے تھے ۔ ٹسٹ کرکٹ میں اپنے آغاز کے بعد سے  وہ دنیا کے کسی دوسرے کیپر سے زیادہ کیچ چھوڑچکے ہیں ۔

پونٹنگ نے کرکٹ ڈاٹ کام  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنت نے اپنے کرئیر کے ابتدائی دنوں میں ہی کئی کیچز چھوڑ دئیے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ انہیں اپنی کپینگ  پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا آج کی ایک (کیچ) جو بہت آسان  تھا اسے بھی پنت تھام نہیں سکے ۔ پونٹنگ نے کہا کہ آسان وکٹ  پر  پوکوسکی پنت کی جانب سے چھوڑے گئے کیچز کا  زیادہ نقصان  نہیں پہنچایا ہے ورنہ ہوسکتا  تھا کہ وہ ایک سنچری یا پھر ڈبل سنچری بھی اسکور کرجاتا ۔ پونٹنگ  جو دہلی کیپٹلز میں بھی پنت کے ہیڈ کوچ ہیں  انہوں نے کہا کہ یہ شاید پنت  کے لئے خوش قسمتی کی بات رہی کہ پوکوسکی نے ایک بڑا سو یا ڈبل ​​سنچری نہیں بنائی ۔

یادر ہےکہ مہندر سنگھ دھونی کی ٹسٹ کرکٹ میں سبکدوشی کے بعد ہندوستان کو ایک بہتر وکٹ کیپر کی تلاش ہے اور گزشتہ سال یہ امید جاگی تھی کہ پنت کی آمد سے یہ تلاش ختم ہوجائے گی لیکن پنت کے علاوہ سینئر وکٹ کیپر وریدھمان ساہا کو بھی آزمایا  گیا لیکن وکٹ کیپر کا مسئلہ حل نہیں ہورہا ہے کیونکہ پنت کی بیٹنگ جارحانہ ہے تو ان کی وکٹ کیپنگ میں نقص ہے جبکہ ساہا کی وکٹ کیپنگ بہتر ہے  تو انکی  بیٹنگ زیادہ بہتر نہیں ہے۔