Friday, May 17, 2024
Homesliderپنجاب اور ممبئی کامیابی کی راہ پر واپسی کے لئے کوشاں

پنجاب اور ممبئی کامیابی کی راہ پر واپسی کے لئے کوشاں

- Advertisement -
- Advertisement -

ابوظہبی: کپتان روہت شرما کی ممبئی انڈینز اور لوکیش راہول کی زیر قیادت کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں گزشتہ شکست کو بھول کر جمعرات کو آئی پی ایل میچ سے جیت کی راہ پر واپسی کے ارادے سے میدان میں اتریں گی۔دونوں ٹیموں کو اپنے گزشتہ مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ممبئی سوپر اوور میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ناکام رہی جبکہ راجستھان رائلز کے خلاف پنجاب بڑے اسکورکے میچ میں ہارگیا۔ ممبئی کی تین میچوں میں یہ دوسری شکست تھی اور وہ دو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔ پنجاب کی ٹیم تین میچوں میں ایک جیت ، دو شکست کے ساتھ دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے ۔

کپتان راہول کا فارم میں آنا پنجاب کے لئے راحت کی بات ہے ۔ جس طرح انہوں نے راجستھان کے خلاف اوپنر مینک اگروال کے ساتھ پہلی وکٹ کے لئے ریکارڈ 183 رنز بنائے وہ ناقابل یقین تھا۔ پنجاب نے راجستھان کے بولروں کی سخت دھلائی سے دوچار کردیا تھا اور223 رنز کا مضبوط اسکور بنا دیا تھا۔تاہم پنجاب کے بولرس اس بھاری اسکورکا دفاع نہ کرسکے اور راجستھان نے تین گیندیں باقی رہتے میچ ختم کردیا۔ اس میچ میں راہول تیوتیا کے ایک ہی اوور میں پانچ چھکوں نے انہیں راتوں رات نیا اسٹار بنا دیا ہے ۔
آخری میچ میں پنجاب کی بیٹنگ میں حیرت انگیز توازن رہا۔ مڈل آرڈر میں گلین میکسویل اور نکولس پورن کا ایک مضبوط آغاز مضبوطی سے اختتام پزیر ہوا۔ اگرچہ میکس ویل نے ابھی تک کوئی بڑی اننگز نہیں کھیلی ہے لیکن پورن نے اپنا کام بخوبی انجام دیا۔اگر ممبئی کامیابی کی سمت لوٹنا چاہتی ہے تو اسے راہول اور مینک کو بڑی شراکت سے روکنا ہوگا اور پنجاب کے بیٹسمینوں کو کم سے کم اسکور پر ہی روکنا پڑے گا۔ تاہم ان کی بولنگ پریشانی کا سبب ہے جو223 رنز کے بڑے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔
ممبئی کا بیٹنگ آرڈر بہت مضبوط ہے بولنگ میں پنجاب کو بہتر کرنا ہوگا بصورت دیگر کوئی بھی اسکور ان کے لئے کم ثابت ہوگا۔ شیلڈن کوٹریل آخری میچ میں پنجاب کے لئے بہت مہنگے ثابت ہوئے اور انہوں نے تین اووروں میں52 رنز دیکر ایک وکٹ لی تھی ۔آخری میچ میں202 رنزکے ہدف کے تعاقب میں شروع میں ہچکچاہٹ کے بعد ممبئی کی واپسی کا راستہ قابل تعریف ہے ۔ اگرچہ ان کا ٹاپ آرڈر بنگلور کے خلاف مکمل ناکام تھا لیکن مڈل آرڈر میں ایشان کشن(99) اورکیرون پولارڈ (ناٹ آؤٹ 60) نے پانسہ پلٹ دیا تھا ۔

ممبئی کے لئے آل راؤڈر ہاردک پانڈیا کا ناقص فارم تشویش کا باعث ہے جو تینوں میچوں میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں۔ پانڈیا نے ابوظہبی میں چینائی سوپر کنگز کے خلاف 14 اورکولکتہ نائٹ رائیڈرزکے خلاف 18 رن بنائے جبکہ وہ پیرکو دبئی میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 15 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے ۔بنگلور کے خلاف ٹائی ہونے کے بعد پانڈیا کو کیرن پولارڈ کے ساتھ سوپر اوور میں بھیجا گیا تھا لیکن دونوں دھماکہ خیز بیٹسمین صرف سات رنز بنا سکے ۔ کمر کی سرجری کی وجہ سے پانڈیا سے بولنگ نہیں کررہے ہیں تاہم انہیں جلد ہی واپس آنا ہوگا تاکہ اگر ٹاپ آرڈر ناکام ہوجائے تو وہ ٹیم کو سنبھال سکیں ۔