Sunday, May 19, 2024
Homesliderپنجاب میں دلت لڑکی کی عصمت ریزی، راہول گاندھی پر بی جے...

پنجاب میں دلت لڑکی کی عصمت ریزی، راہول گاندھی پر بی جے پی کی تنقید

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پنجاب کے ہوشیار پورکے ٹانڈا گاوں میں بہار سے تعلق رکھنے والے مہاجر خاندان کی بچی کی عصمت ریزی کے واقعہ پر کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کی مذمت کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ ہاتھرس میں احتجاج کرنے والے کانگریس کے سابق صدر ہوشیار پور کیوں نہیں جاتے ؟

بی جے پی کے رہنما اورمرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا ٹانڈہ گاں میں بہار کے دلت مہاجر مزدورکی چھ سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی گئی اور اس کے بعد قتل کردیاگیا ۔ یہ کتنا تکلیف دہ اور شرمناک واقعہ ہے ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کانگریس حکومت مجرموں کو گرفتار کرے اور سخت کارروائی کرے ۔

جاوڈیکر نے کہا کہ راہول گاندھی سیاسی دورے پر ہاتھرس جاتے ہیں ، اس کے بجائے انہیں پنجاب ، راجستھان جانا چاہئے ۔ ان کی حکومتوں میں خواتین کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے ، ان کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے ۔ کانگریس حکومت والی ریاست پنجاب میں ٹانڈا گا¶ں کی بیٹی کے گھروالوں سے ملاقات نہیں کی۔ نہ تو راہول گاندھی ٹانڈہ گئے اور نہ ہی پرینکا گاندھی نے یہاں کا دورہ کیا ہے ۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بھی اس واقعہ پرکوئی بیان نہیں دیا ہے جس کی مذمت کی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ بہار میں تیجسوی یادو کی توجہ اس سمت مبذول کروائی گئی اور ان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بہار کی بیٹی کو انصاف دلوانے کے اقدامات کرے؟

علاوہ ازیں بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر نرملا سیتارمن نے میڈیا کانفرنس میں کہا کہ ہوشیارپور میں بہار کے غیرمقیم کھتیہر مزدور کی چھ سال کی بیٹی کی آبروریزی کرکے اسے قتل کردیا گیا اور لاش کو جلانے کی کوشش کی گئی۔ اس شرمناک واقعہ پر کانگریس کی خاموشی تکلیف دہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر مسئلہ پر ٹوئٹ کرنے والے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے اس مسئلہ پر ڈھائی دن گذرجانے کے بعد بھی کوئی ٹوئٹ نہیں کیا۔