Saturday, May 18, 2024
Homesliderپنجاب کی کٹرینہ  شہناز گل کو لیڈی باس کا خطاب ملنے لگا

پنجاب کی کٹرینہ  شہناز گل کو لیڈی باس کا خطاب ملنے لگا

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ بگ باس 13  کی اسٹار اور پنجاب کی کٹرینہ کیف شہناز گل ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سرخیوں میں ہیں۔ شہناز گل کا جدید اوتار سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے۔ اپنی تازہ ترین تصویروں میں شہناز گل لیڈی باس بن کر فوٹو شوٹ کرواتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ شہناز گل کی تازہ ترین تصاویر پر منظر عام پر آنے کے بعد اس پنجاب کی کٹرینہ کیف کے متعلق کئی ایک موضوعات زیر بحث ہیں ۔گزشتہ رات شہناز گل سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما کی سالگرہ کی تقریب میں پہنچیں۔ یہاں شہناز گل نے میڈیا سے بھی ملاقات کی۔شہناز گل پارٹی میں کافی تبدیلی دیکھی گئی۔ شہناز گل کا رویہ دیکھ کر مداحوں کے منہ بھی کھلے کے کھلے رہ گئے۔

کچھ عرصہ قبل شہناز گل نے اپنے نئے انداز  کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔ ان تصاویر میں شہناز گل خوبصورت انداز میں پوز دے رہی ہیں۔تصویر میں شہناز گل گرے کلر کے لباس میں نظر آ رہی ہیں۔جس کے ساتھ شہناز گل نے بلیک ٹاپ پہنا ہوا ہے۔کچھ عرصہ قبل خبر آئی تھی کہ شہناز گل راگھو جوئیال  کی محبت میں گرفتار ہیں ہیں۔اس خبر نے شہناز گل کے مداحوں میں نئے موضوع کو پھیلا دیا ہے اور لوگ ان کی محبت اور شادی کے متعلق تبصرے کررہے ہیں ۔کچھ عرصہ قبل شہناز گل نے سلمان خان کو سوشل میڈیا پر ان فالو کر دیا تھا جو ایک بڑی بحث رہی ۔ ہنگامہ آرائی کے بعد شہناز گل نے پھر سلمان خان کو فالو کرنا شروع کر دیا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ شہناز گل جلد ہی سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری کرنے والی ہیں۔نئی تصویر میں شہناز گل ہیرے کی انگوٹھی پہنے نظر آرہی ہیں۔شہناز گل کی انگوٹھی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رہی ہے اور لوگ منگنی اور شادی کی پیش قیاسی کررہے ہیں ۔شہناز گل کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداح انہیں لیڈی باس کا خطاب دے رہے ہیں ۔