Wednesday, May 15, 2024
Homeہندپنجاب کے سابق بی جے پی چیف کمل شرما کادیہانت

پنجاب کے سابق بی جے پی چیف کمل شرما کادیہانت

- Advertisement -
- Advertisement -

چندی گڑھ : پنجاب کے سابق بی جے پی چیف کمل شرما کا اتوار کو فیروز پور شہر میں دل کا دورہ پڑنے سے دیہانت ہو
گیا۔اپنی موت سے ٹھیک ایک گھنٹہ قبل انہوں نے فیس بک پوسٹ پر لوگوں کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی تھی۔

وہ ایک پارک میں چہل قدمی کر رہے تھے،تب انہوں نے اپنے سینے میں تکلیف ہونے کی شکایت کی اور وہیں گر گئے۔اس کے
بعد کمل شرما کے قریب کے اسپتال لے جایا گیا،لیکن پہنچنے پر ہی ان کی موت ہوگئی۔ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور دو
بچے ہیں۔