Saturday, May 18, 2024
Homesliderپولنگ بوتھ پر چہرہ شناخت ٹکنالوجی کا استعمال ، مسلم خواتین کے...

پولنگ بوتھ پر چہرہ شناخت ٹکنالوجی کا استعمال ، مسلم خواتین کے لئے الجھن

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ تلنگانہ کا ریاستی الیکشن کمیشن (ٹی ایس ای سی)ریئل ٹائم ڈیجیٹل اتھنٹیکیشن آف اڈنٹیٹی  (آر ٹی ڈی آئی)سسٹم کو استعمال کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے ، جو پورے شہر کے 150 وارڈوں میں سے 150 پولنگ بوتھ میں رائے دہندگان کی  شناخت انجام دینے کے لئے چہرے کی شناخت والی ٹیکنالوجی (ایف آر ٹی) استعمال ہوگی ۔ رواں سال جنوری میں منعقدہ شہری بلدیاتی انتخابات کے دوران میڈ چل ملکاجگیری ضلع میں کومپلی بلدیہ کے 10 پولنگ اسٹیشنوں پر ٹی ایس ایس ای سی کے ذریعہ پہلی بار اصل  ووٹرز کی تصدیق کے لئے ایف آر ٹی کا تجربہ کیا گیا تھا۔

یہ پہلا موقع تھا جب ملک بھر میں کسی بھی انتخابات میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال ہوا۔ حکام کے مطابق  اب اسے بہتر بنانے کے بعد جی ایچ ایم سی انتخابات کے وسیع پیمانے پر نافذ کیا جارہا ہے۔ تاہم  شہر کے متعدد خواتین ووٹرز نے  ایف آر ٹی کے استعمال سے متعلق انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ موسیٰ رام کے رہائشی نور جہاں نے  کہا ہے کہ  اس شناختی کارروائی کےلئے انہیں   برقعہ ہٹانا ہوگا جو کہ  متعدد مسلمان خواتین رائے دہندوں کو قبول نہیں ہے۔ موسیٰ رام باغ میں بیشتر خواتین الجھن میں ہیں کیونکہ ہم اپنا برقعہ اتارنا نہیں چاہتے ہیں۔ یہ محض ناقابل قبول ہے۔ میرے خاندان میں کم از کم 12 خواتین ایسی بھی ہیں جو ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں لیکن ہم اس بات پرغور  کر رہے ہیں کہ پولنگ بوتھ پر ہونے والے اس مسئلے سے کس طری نمٹا جاسکے ۔ ایک مسلمان شخص ،اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ زیادہ تر مسلمان مرد ووٹرز جائیں گے تقریبا 80 فیصد لوگ اپنے ووٹ استعمال  کرنا چاہیں گے۔

 تاہم ،خواتین ووٹ ڈالنے کے لئے باہر جانے پر راضی نہیں ہیں کیونکہ وہ برقع اٹھانا نہیں چاہتیں۔ تاہم  ہم سمجھتے ہیں کہ منصفانہ رائے دہی کو یقینی بنانے کے انتظامات ہیں۔ تاہم جب وہ پہلے ہی ووٹرز کو سیاہی کا نشان لگاتے ہیں تو پھر ان کے چہروں کی پھر کیون شناخت کے خواہاں ہیں ؟ بہرحال رائے دہندگان کو شناختی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا۔ اس کے علاوہ ، کچھ برادریوں سے تعلق رکھنے والی متعدد ہندو خواتین ووٹرز گھر میں بھی گونگھاٹ پہننا پسند کرتی  ہیں اور ایسی خواتین اجنبیوں کو اپنا چہرہ دکھاتے ہوئے زیادہ آرام دہ محسوس نہیں کرتی ہیں۔ شہر سے تعلق رکھنے والے ایک مرواڑی تاجر نے اس طرف  اشارہ کیا اور کہا ہے کہ ہماری روایت میں  خواتین اجنبی  مرد وں کے سامنے نہیں آتیں۔ لہذا  اگر یہ بوتھ پر اپنا چہرہ دکھانا ہے تو  یہ تشویش کی بات ہوسکتی ہے۔ یہ کہتے ہوئے کہ  اگر یہ لازمی ہے تو ، ہم تمام اصولوں پر عمل کریں گے۔ اس میں ایک ایسی عورت بھی شامل ہے جس میں خواتین کو اپنا ووٹ ڈالنے سے پہلے چند سیکنڈ کے لئے اپنا چہرہ دکھانا پڑتا ہے۔

 اس مسئلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے تلنگانہ کے ریاستی الیکشن کمشنر  سی پرتھ سراتھی نے کہا ہم نے کم سے کم پولنگ بوتھ  میں چہرے کی شناخت والی ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جی ایچ ایم سی علاقے میں تمام 150 وارڈوں میں ایک  اسٹیشن ہوگا،  لہذا  150 وارڈوں میں 150 بوتھس ہوں گے جو اس ٹکنالوجی کو استعمال کریں گے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ کچھ لوگوں کے برقعہ اتارنے میں کچھ پریشانی ہوسکتی ہے۔ لیکن حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صرف رائے دہندگان سے درخواست کرسکتے ہیں۔