Monday, May 13, 2024
Homesliderپولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فن کا ر کو خودکشی سے...

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فن کا ر کو خودکشی سے بچالیا

- Advertisement -
- Advertisement -

کانپور۔ کانپور پولیس بروقت کارروائی کرتے ہوئے  ایک کامیڈین کو خودکشی سے بچالیا ۔تفصیلات کے بموجب پولیس کانپور کے نوبستا علاقے میں ایک مقامی مِمکری آرٹسٹ کی جان بچانے میں کامیاب ہوگئی جس نے فیس بک پر خودکشی کا بیان شائع کیا تھا ۔ فیس بک صارفین کی جانب سے پوسٹ کے حوالے سے فوری پیغام موصول ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔

نوبستہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر امیت کمار بھدانا نے کہافیس بک صارفین نے پروفائل کی تفصیلات شائع کیں اور جلد ہی اس شخص کے ٹھکانے کا پتہ لگانے کے لیے ایک بڑی مشق شروع کی گئی۔فن کار نے رات 11.20 بجے ایک بیان جاری کا تھا ۔ منگل کو سوشل میڈیا صارفین کو اس انتہائی قدم کے بارے میں مطلع کیا جو وہ آدھی رات کے قریب خودکشی کرنے  جا رہا ہے۔ انسپکٹر نے کہا کہ پروفائل کے مقام کا پتہ ہنس پورم نوبستہ پر کیا گیا تھا جس کے بعد وہاں کی تمام پولس چوکیوں کے ساتھ معلومات کا اشتراک کیا گیا تھا۔ بعد میں وہ اس شخص کو اپنے گھر پر ڈھونڈنے نکالنے میں کامیاب ہوگیا۔ انسپکٹر نے کہا فن کار کی ارپت سینی کے نام سے شناخت کی گئی ، فنکار اپنے بچاؤ کے وقت ذہنی دباؤ  میں مبتلاء تھا اور بلک بلک کر رو رہا تھا۔

یہ بات سامنے آئی کہ وہ ایک نقالی فنکار ہے، لیکن پچھلے دو سالوں سے شدید مالی بحران کا شکار ہے۔ ارپیت کی والدہ سنتوشی درد شقیقہ کا شکار ہیں جبکہ ان کے والد راجیش فالج کا شکار ہیں۔ دونوں یشودا نگر میں رہتے ہیں جبکہ ارپت ہنس پورم میں اکیلا رہتا ہے۔ انسپکٹر نے مزید کہا ہم نفسیاتی ماہرین کے ذریعہ اس کی کونسلنگ شروع کرنے اور اس کے دوستوں کا پتہ لگانے کے کوشش میں ہیں۔ پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ فن کار کے دوستوں کا جلد پتہ چل جائے گا او ر کوئی نہ کوئی مد د بھی سامنے آئے گی۔