Saturday, May 18, 2024
Homesliderپٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ سرکاری ملکیت والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) نے جمعہ کو اس ہفتے تیسری مرتبہ  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ان قیمتوں میں چار ماہ سے زیادہ کے وقفے کے بعد منگل کو پہلی بار نظر ثانی کی گئی۔اس کے مطابق فروخت کی قیمت میں اضافہ، جس میں ریاستی محصولات، مرکزی ایکسائز اور سیس شامل ہیں، روس۔ یوکرائنی بحران کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے کے چند دن بعد یہ فیصلہ  ہوا۔

نئی دہلی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔پمپ کی قیمتوں کے مطابق قومی دارالحکومت  میں اب پٹرول 97.01 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.27 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔چہارشنبہ کو دہلی میں پٹرول کی قیمت 97.81 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 89.07 روپے فی لیٹر ہوگئی۔مالیاتی راجدھانی ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 112.51 روپے فی لیٹر تک بڑھ کر 96.70 روپے فی لیٹر ہو گئی۔اس کے علاوہ کولکتہ میں دونوں ٹرانسپورٹ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ پٹرول کی قیمت 107.18 روپے اور ڈیزل کی قیمت 92.22 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

چینائی میں بھی ان میں اضافہ کیا گیا۔ وہاں پیٹرول کی قیمت اب 103.67 روپے ہے، جب کہ ڈیزل 93.71 روپے فی لیٹر ہے۔منگل تک ایندھن کی قیمتیں نومبر کے اوائل سے مستحکم تھیں جب مرکز نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی کی تھی۔او ایم سیزمختلف عوامل کی بنیاد پرنقل و حمل کے ایندھن کی لاگت پر نظر ثانی کرتے ہیں جیسے کہ روپیہ سے امریکی ڈالر کی شرح مبادلہ، خام تیل کی قیمت اور ایندھن کی مانگ وغیرہ شامل ہے ۔

نتیجے کے طور پر، حتمی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور ڈیلر کا کمیشن شامل ہے۔بڑے پیمانے پر توقع کی جارہی تھی کہ خام تیل کی بڑھتی  قیمتوں کی وجہ سے اوایم سی موجودہ قیمتوں پر نظر ثانی کریں گے۔حال ہی میں سخت سپلائی کے خوف سے خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 35-40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔علاوہ  ازیں  یہ خدشہ ہے کہ روس کے خلاف موجودہ پابندیاں مزید عالمی سربراہی کو کم کردیں گی اور ترقی کو روک دیں گی۔خام تیل کی قیمت کی حد ہندوستان کے لیے تشویش کا باعث ہے کیونکہ یہ بالآخر پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت کی قیمتوں میں 15-25 روپے کا اضافہ کرسکتا ہے۔اس وقت ہندوستان اپنی خام تیل کی ضروریات کا تقریباً 85 فیصد درآمد کرتا ہے۔