Wednesday, May 15, 2024
Homeٹرینڈنگپٹنہ میں سیلاب،مشتعل شہریوں نے متعدد مقامات پر کیاحکومت کے خلاف احتجاج

پٹنہ میں سیلاب،مشتعل شہریوں نے متعدد مقامات پر کیاحکومت کے خلاف احتجاج

- Advertisement -
- Advertisement -

پٹنہ: ریاستی حکومت کے خلاف سینکڑوں لوگوں نے ہفتہ کے روز اپنے اپنے علاقوں سے سیلاب کے پانی کو نکالنے اور ان کو راحت فراہم کرنے میں ناکامی پر احتجاج کیا۔ پٹنہ کے دانا پور علاقے کے رہائشیوں نے گولہ روڈ ٹی پوائنٹ کے قریب سڑکیں بند کر دیں،ٹائر جلائے اور حکومت کے خلاف شدیدے نعرے بازی کی۔ان کا کہنا تھا کہ چھ دن قبل بارش رکنے کے بعد بھی پٹنہ میونسپل کارپوریشن اور دیگر سرکاری ادارے،کالونیوں اور اپارٹمنٹس سے سیلاب کا پانی نکالنے میں ناکام رہے ہیں۔

مقامی پولیس عہدیداروں نے مظاہرین کو یقین دہانی کراتے ہوئے سڑکوں کی ناکہ بندی ختم کرنے کی درخواست کی۔اطلاعات کے مطابق،پچھلے تین دنوں میں،آبی علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے دارالحکومت میں ایک درجن سے زیادہ مقامات پر احتجاج کیا ہے۔ان کے احتجاج نے صورتحال میں بہتری کے بارے میں اعلیٰ سرکاری افسران کے دعوؤں کو بے نقاب کردیا۔بھاری بارش کے بعد بہار میں سرکاری ہلاکتوں کی تعداد پٹنہ میں 73ہو گئی ہے۔