Thursday, May 16, 2024
Homeتازہ ترین خبریںپٹنہ میں شیر کے حملہ کرنے سے ایک شخص کی موت

پٹنہ میں شیر کے حملہ کرنے سے ایک شخص کی موت

- Advertisement -
- Advertisement -

پٹنہ :منگل کے روز بہار کے ضلع مغربی چمپارن میں والمیکی ٹائیگرریزرو(وی ٹی آر) کے قریب ایک دھان کے کھیت میں ایک شیر نے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک کر دیا۔ایک فاریسٹ آفیسر نے بتایا کہ ”سوہن مہتو نامی ایک شخص کو وی ٹی آر علاقے کے باہر باگاہی گاؤں کے قریب دھان کے کھیت میں شیر نے حملہ کیا اور اسے ہلاک کردیا۔

آفیسر کے مطابق،شیر،جو ایک”نیلگئی“کا پیچھا کر رہا تھا،اس نے مذکورہ شخص مہتو پر حملہ کر کے ہلاک کر دیا۔مہلوک شخص کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے۔تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق،وی ٹی آر کے 2018میں 31شیر موجود تھے،اور 2010میں 8 تھے۔

وی ٹی آر مغربی چمپارن ضلع میں 899مربع کلو میٹر (89,900ہیکٹر) پر پھیلا ہوا ہے،جو اس کے شمال میں نیپال اور مغرب میں اتر پردیش سے متصل ہے۔