Wednesday, May 15, 2024
Homeٹرینڈنگپٹنہ میں نوجوان کی مویشی چوری کرنے کے الزام میں پٹائی

پٹنہ میں نوجوان کی مویشی چوری کرنے کے الزام میں پٹائی

- Advertisement -
- Advertisement -

پٹنہ: مویشیوں کی مبینہ چوری کے الزام میں پٹنہ کے مو کاما علاقہ میں ایک نو جوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق،یہ واقعہ پیر کی رات کو اس وقت پیش آیا،جب بارہ پور گاؤں سے تعلق رکھنے والے کچھ نوجوان مویشی چوری کرنے کی نیت سے مو رے گاؤں میں داخل ہوئے تھے۔

چوریکے دوران جب مویشی بے قابو ہو گئے،تب کچھ دیہاتی جاگ گئے اور مبینہ چوروں کا پیچھا کرنا شروع کر دیا۔گاؤں کے لوگوں نے ان میں سے ایک کو پکڑ لیا،جبکہ باقی فرا ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ دیہاتیوں نے مشتبہ چور کو لاٹھیوں سے بے رحمی سے پیٹا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور نوجوانوں کو گاؤں کے چنگل سے نکالا۔اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔پولیس کے مطابق اس نوجوان کی شناخت بارہ پور گاؤں کے متلو بیندکی حیثیت سے کی گئی ہے۔پولیس کی جانب سے بارہ تا پندرہ افراد کو تحویل میں لیا گیا ہے اور اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔