Saturday, May 18, 2024
Homesliderپکوان گیس،حضورآباد ضمنی انتخابات میں موضوع بحث

پکوان گیس،حضورآباد ضمنی انتخابات میں موضوع بحث

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ایندھن کی بڑھتی قیمتوں سے جہاں عوام پریشان ہے وہیں بی جے پی حکومت بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے اور اب جبکہ ریاست تلنگانہ میں حضور آباد کےضمنی انتخابات ہونے والے ہیں تو پکوان گیس کا موضوع بی جے پی اور ٹی آر ایس کے درمیان انتخابی رسہ کشی کا ہتھیار بن چکا ہے ۔دریں اثناء تلنگانہ کے  ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے پکوان گیس کی قیمتوںمیں اضافہ پر  بی جے پی کے امیدوار ایٹالہ راجندر کو کھلے عام مباحث کا چیلنج دیا ہے  اور کسانوں کے ساتھ  دہشت گردوں جیسا سلوک کرنے  کا بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے  ۔

 حضورآباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس کے امیدوار جی سرینواس یادو کی انتخابی مہم کے دوران  ہریش راؤ نے بی جے پی کے امیدوار ایٹالہ راجندر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے ریاست کے 291 روپئے ٹیکس کی بی جے پی  ذمہ دار ہے جو حیران کن ہے  ۔انہوں نے اپنے بیان میں جمی کنٹہ کے گاندھی مجسمہ یا حضور آباد امبیڈکر مجسمہ کے پاس راجند کو کھلے عام مباحث میں ثابت کرنے کا چیلنج کیا ۔

 انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت 15 دن میں ایک مرتبہ پکوان گیس اور روزانہ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے غریب و متوسط طبقہ پر اضافی مالی بوجھ عائدکررہی ہے ۔ مرکزی حکومت کے پالیسیوں اور غلط فیصلوں کا اعتراف کرنے کے بجائے ایٹالہ راجندر پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے ریاست کے 291 روپئے ٹیکس کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بے بنیاد الزام عائد کررہے ہیں ۔ ریاستی وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ پکوان گیس پر ریاستی حکومت ایک روپیہ ٹیکس بھی عائد نہیں کررہی ہے ۔ جی ایس ٹی کا ٹیکس 5 فیصد ہے وہ بھی مرکزی حکومت نے عائد کیا ہے جس سے  صرف 47 روپئے ہوتے ہیں ۔