Friday, May 17, 2024
Homesliderپھلوں کو کیمیکل سے پکانے والا راکٹ بے نقاب ،4 افراد...

پھلوں کو کیمیکل سے پکانے والا راکٹ بے نقاب ،4 افراد گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ نارتھ زون ٹاسک فورس نے محکمہ زراعت کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر مرڈپلی ، رام گوپال پیٹ اور کوتہ پیٹ کی منڈی کے مختلف مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے اور پھلوں کو مصنوعی طور پر پکانے میں کیمیکل استعمال کرنے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا۔

پولیس نے کیمیکل ، دو آٹو ٹرالی اور دیگر سامان ضبط کرلیا ، ان کے قبضہ سے 7 لاکھ روپے مالیت کے سازو سامان ضبط کرلئے ۔ گرفتار افراد میں مارڈپلی سے تعلق رکھنے والے ڈی وینکٹیش ، ایل بی نگر سے امتیاز علی اور کوتہ پیٹ سے امیت اگروال ،سبھی میوہ فروش اور کاواڈی گوڈہ کے کار میکینک اسحاق شامل ہے۔

پولیس کے مطابق ، وینکٹیس اور امتیاز علی دونوں پھلوں کے تاجروں نے ماریڈپلی میں ناگپور کے ڈیلروں سے کیمیکل حاصل کیا اور انہیں مصنوعی طور پر پھلوں کو پکانے میں استعمال کیا۔ کوتہ پیٹ فروٹ منڈی کے میوہ فروش تاجر اگروال نے اترپردیش کے میرٹھ میں ڈیلروں سے مصنوعی طور پر پکے ہوئے پھل خریدے اور اسے 30 فیصد کمیشن میں مقامی صارفین کو فروخت کیا۔ اسحاق نے پکانے والا کیمیکل احمد آباد سے حاصل کیا اور پھل فروشوں کو زیادہ نرخوں پر فروخت کردیا۔ وہ آم ، پپیتا اور کیلے پر کالعدم مصنوعی پکانے والے استعمال کررہے تھے۔

پولیس کے مطابق ، کیلشیم کاربائڈ پر پھلوں کے مصنوعی پکانے پر پابندی عائد ہے۔ اس کے نتیجے میں تاجروں نے اس مقصد کے لئے ایتھیلین پاؤڈر جیسے متبادلات میں تبدیلی کی ہے ، کیونکہ وہ مقامی مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہیں اور سستے ہیں۔ گرفتار افراد کو مزید کارروائی کے لئے ماریڈ پلی اور سروور نگر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔