Monday, May 20, 2024
Homeاسپورٹسپہلا سیمی فائنل  ،ہند وستان کے طاقتور ٹاپ آرڈر اور نیوزی لینڈ...

پہلا سیمی فائنل  ،ہند وستان کے طاقتور ٹاپ آرڈر اور نیوزی لینڈ کی فاسٹ بولنگ میں دلچسپ مقابلہ متوقع

- Advertisement -
- Advertisement -

مانچسٹر ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر کا کل یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ 2019ءکے پہلے سیمی فائنل میں امتحان متوقع ہے کیونکہ ایک جانب ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنرس روہت شرما اور لوکیش راہول کے ہمراہ کپتان ویراٹ کوہلی شاندار فام میں ہے تو دوسری جانب نیوزی لینڈ کی بولنگ کی قیادت بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کررہے ہیں۔ ان کے ہمراہ لوکی فیرگوسن اور میٹ ہینری کی تیز رفتار گیندیں بھی سیمی فائنل کو دلچسپ بنا سکتی ہے۔

ہندوستانی ٹیم کیلئے روہت شرما کا شاندار فام خوش آئند ہے جوکہ ٹورنمنٹ میں پانچ سنچریاں اسکور کرنے کے علاوہ 600 سے زائد رنز اسکور کرتے ہوئے رواں ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بنے ہیں۔ ٹاپ آرڈر کے شاندار مظاہروں کی وجہ سے ہندوستانی میڈل آرڈر کو ٹورنمنٹ کے دوران کوئی بڑا امتحان دینا نہیں پڑا لیکن روہت اور کوہلی کے جلد آوٹ ہونے سے میڈل آرڈر پر سخت دباؤبن سکتا ہے اور یہی حریف ٹیم کی حکمت عملی بھی ہوگی۔

 دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کین ولیمسن جوکہ تکنیکی اعتبار سے بہترین بیٹسمینوں میں شمار کئے جاتے ہیں اور وہ ہندوستانی اسپنرس کی جوڑی کلدیپ یادو اور یوزویندر چہل کے چیلنج کو اپنی ٹیم کیلئے آسان کریں گے جن کا ساتھ دینے کیلئے سابق کپتان اور تجربہ کار بیٹسمین راس ٹیلر بھی موجود ہیں جو ممکنہ طور پر اپنا آخری ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں۔ ہندوستان کیلئے توجہ کا مرکز مہیندر سنگھ دھونی ہوں گے کیونکہ ان کے متعلق پہلے ہی کہا جاچکا ہیکہ ورلڈ کپ کا ہندوستان کیلئے آخری مقابلہ ان کے کریئر کا بھی آخری مقابلہ ہوسکتا ہے جس کے بعد خدشہ ہیکہ مہندر سنگھ دھونی کل اپنے کریئر کا آخری مقابلہ کھیلیں گے کیونکہ شکست ہونے کی صورت میں ہندوستانی ٹیم کا ورلڈ کپ کا سفر ختم ہوجائے گا۔

 ہندوستان کیلئے روہت شرما نے 647 اور ساتھی اوپنر لوکیش راہول 360 اور ویراٹ کوہلی 442 رنز کے ساتھ مجموعی طور پر 1347 رنز اسکور کرچکے ہیں تو دوسری جانب فرگوسن 17 وکٹیں، بولٹ 15 وکٹیں اور ہنری 10 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے مجموعی طور پر تینوں نے 42 وکٹیں حاصل کی ہیں اور کل وہ ہندوستان کے سرفہرست تین بیٹسمینوں کو جلد آوٹ کرتے ہوئے میڈل آرڈر پر دباؤ بنانے کی کوشش کریں گے۔ علاوہ ازیں آل راونڈر جمی نیشم 11 وکٹوں اور کولن ڈی گرانڈہوم پانچ وکٹیں حاصل کرتے ہوئے مجموعی وکٹوں کی تعداد کو 58 تک پہنچا دیا ہے۔

 مانچسٹر میں موسم کھیل کیلئے بہتر نہ ہونے کی پیش قیاسی کی جارہی ہے لہٰذا ابرآلود موسم میں فاسٹ بولروں کے خلاف ہندوستانی ٹاپ آرڈر کو بہتر مظاہرہ کیلئے چیلنج درپیش رہے گا۔ نیوزی لینڈ کیلئے کین ولیمسن نے 481 رنز اسکور کئے ہیں لیکن اس کے اوپنر مارٹن گپٹل اور کولن منرو ٹیم کو بہتر شروعات فراہم کرنے میں ہنوز ناکام ہے۔ ہندوستان کیلئے نمبر ایک بولر جسپریت بمرا اور ٹورنمنٹ میں ٹیم کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے محمد سمیع سے پھر ایک مرتبہ ٹیم انتظامیہ کو بہتر شروعات کی امید ہے جبکہ درمیانی اوورس میں آل راونڈر ہاردک پانڈیا جو ٹورنمنٹ میں مہنگے ثابت ہورہے ہیں، بہتر مظاہرہ کی امید کی جارہی ہے۔