Sunday, May 19, 2024
Homeٹرینڈنگپہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والے نوجوانوں کو مودی کا پہلا سبق بالاکوٹ

پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والے نوجوانوں کو مودی کا پہلا سبق بالاکوٹ

- Advertisement -
- Advertisement -

لاتور۔ ہندوستان میں اس مرتبہ پہلی بار اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کرنے والے نوجوانوں کو بی جے پی کا حامی بنانے کے لئے مودی نے انہیں تانباک مستقبل کا خواب دیکھانے کے بجائے پاکستان، بالا کوٹ ،فضائی کارروائی اور فوج جیسے موضوعات سے راغب کرنے کی کوشش کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلی مرتبہ حق رائے دہی سے استفادہ کرنے والے ووٹروں سے کہا ہے کہ کیا آپ کا پہلا ووٹ پاکستان کے بالاکوٹ میں فضائی کارروائی کرنے والے بہادر جوانوں کے لئے ہو سکتا ہے ؟

لاتور میں بی جے پی کے امیدوار کے حق میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا میں پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والے نوجوانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ کیا آپ کا پہلا ووٹ پاکستان کے بالاکوٹ میں ایر اسٹرائیک کرنے والے بہادر جوانوں کے لئے ہو سکتا ہے ؟ کیا آپ کا پہلا ووٹ پلوامہ میں شہید ہونے والے ہمارے بہادر جوانوں کے لئے ہو سکتا ہے ؟

مودی نے پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والے ووٹروں سے ووٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہا،سب سے پہلے ووٹ آپ ملک کے لئے دیں، پہلا ووٹ ملک کو مضبوط بنانے کے لئے دیں، پہلا ووٹ ملک میں مضبوط حکومت بنانے کے لئے دیں۔ مودی نے کہاکانگریس کے ڈھکوسلہ منشورکی عمر صرف23 مئی تک ہے ۔ ہمارا سنکلپ منشور آنے والے پانچ برسوں کے لئے ہے ۔ مدھیہ پردیش میں محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپہ پر مودی نے کہا آپ نے دیکھا ہوگا کل پرسوں کس طرح کانگریس کے درباریوں کے گھر سے صندوقوں میں نوٹ نکلے ہیں، نوٹ سے ووٹ خریدنے کا یہ شیوہ ان کا سیاسی کلچر رہاہے ۔ یہ گزشتہ چھ ماہ سے بول رہے ہیں‘چوکیدار چور ہے ’ لیکن نوٹ کہاں سے نکلے ؟ اصلی چورکون ہے؟