Sunday, May 19, 2024
Homesliderپیلی ساڑی کی خاتون پھر توجہ کا مرکز

پیلی ساڑی کی خاتون پھر توجہ کا مرکز

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ۔ قارئین کو  2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ایک خاتون عہدیدار جو کہ پیلی ساڑی میں تھی یاد ہی ہوگی اگر یاد نہیں تو تھوڑا ذہن پر زور ڈالیں  تو یاد آئے گا  جب وہ چمکیلی پیلے رنگ کی ساڑھی پہنے پولنگ ڈیوٹی کے لیے آئی تو وہ انٹرنیٹ کی سنسنی  بن گئیں۔ وہ پیلی ساڑھی میں عورت کے نام سے مشہور ہوئیں۔رینا دویدی، لکھنؤ میں بی ڈبلیو ڈی دفتر کی ایک عہدیدارایک بار پھر اس وقت سرخیوں میں نظر آئیں جب وہ بغیر آستین کے سیاہ ٹاپ اور اونچی کمر والی خاکستری پتلون میں ملبوس پول ڈیوٹی کے لیے پہنچیں۔

اس کے لباس میں تبدیلی کے بارے میں پوچھنے پر اس خاتون نے کہا تھوڈا چینج تو ہونا چاہیے۔ میں بھی ہر وقت اپ ڈیٹ رہنا پسند کرتی ہوں، اسی وجہ سے میرا گیٹ اپ بھی بدل گیا ہے۔حقیقت میں دویدی نے 2019 میں ان کی تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد ریئلٹی شو بگ باس کا حصہ بننے کے لیے اپنی بے تابی کا اظہار کیا تھا۔انسٹاگرام پر ان کے 2 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں جہاں وہ اکثر اپنی روزمرہ کی زندگی کی تصاویر شائع کرتی رہتی ہیں۔اس وقت وہ اترپردیش کے انتخابات میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں اور وہ لباس میں خاص انداز کی وجہ سے کافی شہرت حاصل کرچکی ہیں۔

چوتھے مرحلے کی رائے دہی کاآغاز

اتر پردیش میں انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لیے رائے دہی شروع ہو گئی ہے۔لکھنؤ، رائے بریلی، لکھیم پور کھیری، سیتا پور، ہردوئی، اناؤ، فتح پور، پیلی بھیت اور بندہ کے نو اضلاع میں پھیلے ہوئے 59 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے دوران 624 امیدوار میدان میں ہیں۔ریاست میں کانگریس، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، سماج وادی پارٹی (ایس پی) ، راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) اتحاد، اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اہم دعویداروں کے ساتھ کثیر الجہتی مقابلہ دیکھ رہی ہے۔

قبل ازیں 2017 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 59 میں سے 51 سیٹیں جیتی تھیں۔ ایک سیٹ اس کی اتحادی اپنا دل (ایس) نے جیتی۔ چار سیٹیں ایس پی نے جیتی ہیں جبکہ دو سیٹیں کانگریس اور دو سیٹیں بی ایس پی نے جیتی ہیں۔