Wednesday, May 8, 2024
Homesliderپین کی کپتانی برقراری، ویڈ کا ٹسٹ ٹیم سے خراج

پین کی کپتانی برقراری، ویڈ کا ٹسٹ ٹیم سے خراج

- Advertisement -
- Advertisement -

برسبین: دورہ جنوبی آفریقہ کے لیے آسٹریلیائی ٹیم کی قیادت جہاں ٹم پین کو ہی دی گئی ہے وہیں میتھیو ویڈ کو معلنہ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لیے معلنہ 19 رکنی ٹیم میں 33 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین ویڈ کو شامل نہیں کیا گیا ہے لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف ٹوئنٹی 20 مقابلوں کے لیے معلنہ 18 رکنی ٹیم میں انہیں نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم جنوبی افریقہ کے دورہ پر متوقع طور پر مارچ میں جائے گی لیکن ٹسٹ سیریز کی ہنوز توثیق نہیں کی گئی ہے۔

 ساﺅتھ آسٹریلیا کے وکٹ کیپر الیکس کیرے کو ٹسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے تاکہ وہ کپتان ٹم پین کے متبادل کے طور پر ٹیم میں دستیاب رہیں۔ کوئینس لینڈ کے فاسٹ بولر مارک سیٹی کیٹی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیم میں تقریباً ان ہی کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے جنہوں نے ہندوستان کے خلاف حالیہ اختتام پذیر آخری دو ٹسٹ مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔ جنوبی افریقہ اس وقت پاکستان کے دورے پر ہے جہاں اس نے گزشتہ روز شروع ہوئے پہلے ٹسٹ میں شرکت کررہی ہے۔ آسٹریلیائی سلیکٹروں کے صدر نے کہا ہے کہ 2021ءمیں چوں کہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ بھی ہے لہٰذا اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔