Monday, May 20, 2024
Homeتازہ ترین خبریںپی ایم نریندر مودی 5اپریل کو ریلیز

پی ایم نریندر مودی 5اپریل کو ریلیز

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ 19مارچ  ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر مبنی فلم جس میں مودی کا مرکزی کردار ویویکا اوبرائے نبھارہے ہیں ، اسے مجوزہ تاریخ سے قبل اب 5اپریل کو ہی سینماگھروں میں پیش کردیا جائے گا ۔ فلم ” پی ایم نریندر مودی “ جو پہلے 12اپریل کو ریلیز ہونے والی تھی اب اسے ایک ہفتہ قبل 5اپریل کو ہی ریلیز کردیا جائے گا ۔

اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے فلم کے پروڈیوسر سندیپ سنگھ نے کہا کہ فلم کو مقررہ وقت سے پہلے ریلیز کرنے کی وجہ عوامی مطالبہ ہے کیونکہ اس وقت 1.3ملین عوام بے صبری سے اس فلم کا انتظار کررہے ہیں اور ہم ان کے انتظارکو طول دینا نہےں چاہتے اور فلم کو جلد ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

فلم کے ڈائرکٹر اُمنگ کمار کی ہدایت میں بننے والی یہ فلم نریندر مودی کی زندگی پر مبنی ہے جو کہ چیف منسٹر کی حیثیت سے اپنے سیاسی کریئر کا آغاز کرتے ہوئے 2014ءکے انتخابات میں وزیراعظم تک کی کامیابی حاصل کرتے ہیں ۔ اس فلم میں ویویک اوبرائے نے جہاں مرکزی کردار ادا کیا ہے وہیں بومنا ایرانی ، منوج جوشی ، پرشانت نارائن ، زرینہ وہاب ،برکھاسنگھ گپتا ، انجن سریواستو اور دیگر اہم کردار نبھا رہے ہیں ۔ یہ فلم ٹامل اور تلگو زبانوں میں بھی ریلیز کی جائے گی ۔