Tuesday, May 21, 2024
Homeٹرینڈنگپی چدمبرم کی عدالتی تحویل میں 17اکتوبر تک توسیع کی گئی

پی چدمبرم کی عدالتی تحویل میں 17اکتوبر تک توسیع کی گئی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے آئی این ایکس میڈیا کرپشن کیس میں سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کی عدالتی تحویل میں جمعرات کو توسیع کردی۔سی بی آئی کی چدمبرم کی عدالتی تحویل میں توسیع کی درخواست کے بعد خصوصی جج اجئے کمار کو ہر نے انہیں 17اکتوبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

74سالہ چدمبرم نے صحت سے متعلقہ پریشانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے تہاڑ جیل میں گھر کا کھانا مہیا کرنے کی درخواست کی تھی۔عدالت نے ان کی درخواست قبول کرلی ہے۔اب پی چدمبرم کو جیل میں گھر کا کھانا مہیا کیا جائے گا۔

سی بی آئی نے چدمبرم کو 21اگسٹ کو جور باغ میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔2007میں چدمبرم کے وزیر خزانہ کے دور میں غیر ملکی سرمایہ کاری پروموشن بورڈ کے ذریعہ آئی این ایکس میڈیا گروپ کو305کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی منظوری میں مبینہ بے ضابطگیوں کے بارے میں سی بی آئی نے 15مئی 2017کو ایف آئی آر درج کی تھی۔