Sunday, May 19, 2024
Homesliderچاندنی چوک میں واقع تاریخی یادگار کٹرا نیل کا حصہ مہندم ہوگیا

چاندنی چوک میں واقع تاریخی یادگار کٹرا نیل کا حصہ مہندم ہوگیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت دہلی  کے چاندنی چوک پر واقع مشہور کٹرا نیل کی طرف جانے والے مرکزی دروازے کے اوپر کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ہے۔ کٹرا نیل کا یہ دروازہ اور اس کے اوپر بنے گیٹ وے کا حصہ تقریباً 165 سال پرانا ہے۔پرانی دہلی میں واقع کٹرا نیل ہندوستانی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہے جہاں ہندوستان کی تحریک آزادی کی ابتدائی جنگ انگریزوں کے خلاف لڑی گئی تھی۔ کٹرا نیل میں بہت سے لوگ شہید ہوئے۔ اس وقت یہ جگہ ساڑھیوں اورخواتین سوٹ کی ہول سیل مارکیٹ کے طور پر جانی جاتی ہے۔

کٹرا نیل ریذیڈنٹ ویلفیئر اسوسی ایشن کے مطابق گیٹ وے کا یہ اوپری حصہ صبح اپنے آپ گرگیا۔ تاہم اس حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ فی الحال یہاں آنے والے پولیس عہدیدار نے رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔ اس کے ساتھ اس تاریخی ڈھانچے کی مرمت کے حوالے سے متعلقہ محکمے کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔کٹرا نیل کے مقامی دکانداروں نے بتایا کہ اس وقت علاقے کی تمام دکانیں بندتھیں جب گیٹ وے کے اوپری حصہ اپنے آپ منہدم ہوگیا تھا اور کسی کو نقصان نہیں پہنچا ہے  کیونکہ اس وقت لوگوں کی نقل و حرکت نہیں تھی۔ 1857 میں تعمیر کیا گیا، کٹرا نیل ایک غیر محفوظ ورثہ ہے۔

کٹرا نیل میں دکان چلانے والے ایک تاجر پرساد یادو نے بتایا کہ پولیس کے ساتھ ساتھ دہلی فائر ڈپارٹمنٹ کو بھی حادثے کی اطلاع دی گئی ہے۔ فی الحال پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ نے کٹرا نیل کی طرف جانے والے اس گیٹ وے سے داخلے پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔یہاں کے ایک اور دکاندار مزرا بیگ نے کہا کہ جہاں ایک جانب اس طرح کی قدیم عمارتیں ہمارا ورثہ ہے اسے محفوظ کرنا چاہیے تودوسری جانب اس طرح کی قدیم عمارتوں کی وقتاً فوقتاً مرمت اسلئے بھی ضروری ہے تاکہ یادگار کی حفاظت ہوسکے اور اس کے اس طرح مہندم ہونے سے جانی و مالی نقصان سے بھی عوام کی حفاظت کی جاسکے ۔