Sunday, May 19, 2024
Homesliderچاول کی خریداری پرزور،کے سی آر کا مودی کے نام مکتوب

چاول کی خریداری پرزور،کے سی آر کا مودی کے نام مکتوب

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج  وزیراعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کو تلنگانہ سے چاول کی خریداری کے ہدف کو بڑھانے کی ہدایت دیں۔کے سی آر  نے وزیر اعظم کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے  کہا  کہ وہ ایف سی آئی سے کہے کہ وہ چاول کی خریداری کے ہدف کو 2021-22 کے جاریہ خریف کے دوران 40 لاکھ ٹن سے بڑھا کر پنجاب میں ہونے والی پیداوار کا 90 فیصد تک لے جائے۔  چیف منسٹر  نے مودی سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ ایف سی آئی کو ربیع 2020-21 میں پیدا ہونے والے بقایا 5 لاکھ ٹن چاول کی خریداری کو مکمل کرنے کی ہدایت دیں۔ انہوں نے ایف سی آئی کو آئندہ ربیع سیزن کے دوران تلنگانہ سے چاول کی خریداری کے ہدف کو پورا کرنے کی ہدایت بھی طلب کی۔

کے سی آر نے یہ خط ریاست میں حکمراں تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس)اور اپوزیشن بی جے پی کے درمیان خریداری  کے متعلق جاری تنازعہ کے درمیان لکھا ہے۔ چیف منسٹر نے یہ خط حیدرآباد میں ریاستی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ریاستی قانون سازوں اور ٹی آر ایس کے دیگر قائدین کے ایک بڑے دھرنے سے ایک دن قبل بھیجا  ہے  تاکہ مرکز سے ریاست سے چاول کی خریداری میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا جاسکے۔ چھ دنوں میں حکمران جماعت کا یہ دوسرا احتجاج ہے۔ کے سی آر جیسا کہ احتجاج کےلئے  چیف منسٹر مشہور ہیں انہوں نے لکھا کہ ایف سی آئی، جس کے پاس بفر اسٹاک کو برقرار رکھنے اور عوامی تقسیم کے نظام کے ذریعے چاول اور گیہوں کی سربراہی  کرکے لوگوں کے لیے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کا مینڈیٹ ہے، کچھ پالیسیوں کی پیروی کر رہی تھی جس سے لوگوں میں الجھن پیدا ہو رہی تھی۔ ریاستی حکومتوں کے ساتھ ساتھ کسانوں کے ذہن بھی الجھن ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ ایف سی آئی نے ایک بار میں پورے سال کے لیے خریداری کا ہدف مقرر نہیں کیا ہے اور اگرچہ پیداوار میں سال بہ سال اضافہ ہو رہا ہے، لیکن خریداری کی رفتار برقرار نہیں ہے۔