Wednesday, May 15, 2024
Homesliderچاپان میں اب کورونا کی نئی شکل کا انکشاف

چاپان میں اب کورونا کی نئی شکل کا انکشاف

- Advertisement -
- Advertisement -

ٹوکیو۔کورونا کی وبا سے ابھی دنیا پوری طرح باہر بھی نہیں نکل پائی ہے کہ اس کی نئی شکلوں کے انکشاف نے مزید پریشا ن کردیا  ہے جیسا کہ برطانیہ میں ایک نئے کورونا وائرس کے سامنے آنے ک بعد اب  جاپان میں کورونا وائرس کی ایک اورنئی تبدیل شدہ شکل کی تشخیص ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق جاپان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ برازیل کی ریاست ایمازونا سے آنے والے چار مسافروں میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی شکل کی تشخیص ہوئی ہے ۔

جاپانی وزارت خزانہ کے حکام نے کہا ہے کہ اس نئی شکل کا مطالعہ کیا جارہا ہے اور اس بات کا پتا لگانے کی کوشش جاری ہے کہ موجودہ ویکیسن اس کے خلاف کتنی کاررآمد ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ  کورونا وائرس کی جاپان آنے والے مسافروں میں تشخیص ہونے والی شکل تیزی سے پھیلنے والے برطانیہ اور جنوبی افریقہ کے کورونا وائرس کی قسموں سے مختلف ہے ۔

جاپان کے قومی ادارہ برائے متعدی امراض کے سربراہ تاکاجی واکیتا نے اس ضمن میں کہا ہے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ برازیل سے آنے والوں میں تشخیص کی گئی وائرس کی یہ نئی شکل پھیلاؤ کے اعتبار سے وائرس کی دیگر شکلوں سے زیادہ خطرناک ہے یا نہیں۔

برازیل کی وزارت صحت کے بموجب انہوں نے جاپانی حکام کا آگاہ کردیا ہے کہ 12 میوٹیشنز کے ساتھ ایک نئی شکل کا مشاہدہ کیا گیا ہے اور اس میں سے ایک برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے مماثلت رکھنے والی میوٹیشن بھی ہے ۔ اس لئے امکان ہے کہ یہ بھی تیز پھیلاو کی صلاحیت رکھتا ہو۔

برازیل سے آنے والے چاروں مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔ ان میں سے دو افراد کو سانس لینے میں مشکل کا سامنا ہے جبکہ 30 سالہ خاتون کو سر درد اور گلے میں درد کی شکایت ہے جب کہ نوجوان لڑکی میں بیماری کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے ۔جاپان میں کورونا کے مجموعی مریضوں  کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 4061 اموات ہوچکی ہیں۔