Wednesday, May 22, 2024
Homeتازہ ترین خبریںچدمبرم کے وکلاء نے پی ایم ایل اے قانون کے لاگوکرنے پر...

چدمبرم کے وکلاء نے پی ایم ایل اے قانون کے لاگوکرنے پر کی بحث

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : سابق وزیر خزانہ و کانگریس کے سینئیر لیڈر پی چدمبرم کی ای ڈی کے آئی این ایکس میڈیا کیس میں گرفتاری سے قبل ضمانت کے لئے درخواست پر رواں ہفتے کی سماعت کے دوسرے دن، ان کے وکیلوں نے پی ایم ایل اے قانون کے سابقہ اثر پر دلیل دی۔

چدمبرم کی نمائندگی کرنے والے سینئیر ایڈوکیٹ ابھشیک منو سنگھوی نے عدالت کو بتایا کہ یہ جرم مبینہ طور پر 2007میں ہوا تھا۔اس کے باوجود،اے ڈی نے چدمبرم کے خلاف ان دفعات کو لاگو کیا۔سنگھوی نے عدالت کو بتایا کہ”آپ کسی شخص کو”کنگ پن“کی حیثیت سے پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اختیار کی جانے والی تفتیش کے سلسلہ میں دلائل پیش کرتے ہوئے سنگھوی نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ چدمبرم سے اعتراف جرم کروانے کی کو شش کر رہے ہیں۔انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ تفتیشی ایجنسیاں چدمبرم کے تعلق سے ایک غلط تصویر پیش کر رہی ہیں۔

ادھر چدمبرم کی نمائندگی کرنے والے سینئیر ایڈوکیٹ کپل سبل نے،چدمبرم جو سی بی آئی کی تحویل میں ہیں،ان سے حراست میں پوچھ تاچھ کے پروڈکشن ٹرانسکرپٹس کے لئے درخواست دائر کی ہے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ عدالت میں مہر بند کور میں ریکارڈ پیش کرنے کے لئے ای ڈی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہیں۔