Saturday, May 18, 2024
Homeتازہ ترین خبریںچندریان۔2کو کامیابی کے ساتھ چھوڑا گیا، ہندوستان نے رقم کی نئی تاریخ

چندریان۔2کو کامیابی کے ساتھ چھوڑا گیا، ہندوستان نے رقم کی نئی تاریخ

- Advertisement -
- Advertisement -

چنائی:  ہندوستانی خلائی ریسرچ انسٹی تیوٹ (اسرو) نے آج 22جولائی پیر کو اپنے چاند مشن کے تحت چندریان۔2 کو کامیابی کے ساتھ چھوڑا۔اور ایک نئی تاریخ رقم کی۔

تکنیکی خرابی کے سبب چندریان۔2مشن کو ملتوی کرنے کے 6دن بعد ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) نے آج  22جولائی پیر کی دوپہر 2.43منٹ پر آندھرا پردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چھوڑا۔اس کی الٹی گنتی گزشتہ روز شام 6بجکر43منٹ سے شروع ہوئی تھی۔

جی ایس ایل وی مارک  3ایم۔1راکٹ جو 600ٹن وزن کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے،چندریان۔2کو زمین کے اطراف مدار میں پہنچائے گا۔چندریان۔2،23دنوں تک زمین کا چکر لگائے گا،آہستہ آہستہ وہ زمین کے دائرہ اثر سے باہر نکلے گا۔

روانگی کے 30ویں دن وہ چاند کے اطراف مدار میں پہنچے گا۔13دنوں تک چندریان۔2،چاند کے اطراف مدار میں رہے گا،اور 43ویں دن مدار سے الگ ہوگا،اور آہستہ آہستہ سفر کرے گا۔48ویں دن توقع ہے کہ وہ 7ستمبر کو چاند کے جنوبی قطب پر اترے گا۔

اسرو نے اس سے قبل تین جی ایس ایل وی مارک 3ایم۔1راکٹ بھیجے ہیں۔پہلا  دسمبر 2014 میں،دوسرا فنروری 2017میں اور نومبر 2018میں۔اسی طرح 2022.میں بھی اس راکٹ کو بھیجا جائے گا۔