Sunday, April 28, 2024
Homesliderچھ ماہ بعد سعودی عرب نے عمرہ کی اجازت دے دی

چھ ماہ بعد سعودی عرب نے عمرہ کی اجازت دے دی

- Advertisement -
- Advertisement -

سعودی عرب کے وزارت حج نے اتوار سے اپنے شہریوں اور دیگر ممالک سے آنے والے مسلمانوں کو محدود پیمانے پر عمرہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

سعودی عرب میں اپنے پہلے کو رونا کیس کی اطلاع کے بعد، سعودی حکومت نے غیر ملکی اور اور مقامی مسلمانوں کے لیے عمرہ کی ادائیگی کو معطل کردیا تھا۔

عرب نیوز کی خبر کے مطابق، عازمین سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی ‘اتمر نا ایپ’ کے ذریعے درخواست دینے کے بعد صبح 6 بجے مسجد الحرام میں داخل ہوئے۔

چھ ماہ قبل سعودی حکومت نے بڑھتے ہوئے کرونا وائرس معاملات کے پیش نظر عمرہ زیارت معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، موجودہ وبائی امراض کی وجہ سے سعودی حکومت نے صرف ایک ہزار عازمین کو حج کی اجازت دی تھی۔

سعودی عرب دنیا بھر میں سالانہ 25 لاکھ حجاج کو حج کے لئے میزبانی کرتا ہے، اب تک سعودی عرب میں کورونا کے قریب 336,000 معاملات ریکارڈ کیے گئے ہیں، جبکہ کورونا وائرس مریضوں کی بازیاب ہونے کی تعداد 321,000 درج کی گئی اور 4850 اموات ہو چکی ہیں۔

سعودی عرب کی حکومت نے موجودہ کورونا وائرس وبائی مرض پر غور کرتے ہوئے چار مراحل میں عمرہ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

4 اکتوبر اتوار سے شروع ہونے والا پہلے مرحلہ صرف 30 فیصد تک ہوگا، جس میں 6000 شہریوں اور ریاست کے اندر موجود رہائشیوں کو عمرہ کی اجازت ہوگی۔

دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر سے شروع ہوگا جس میں 75 فیصد حاضرین ( 15000 ہزار) مسلمانوں کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

یکم نومبر سے تیسرے مرحلے میں ریاست کے اندر اور باہر سے آنے والے زائرین کو اجازت ہوگی، جس میں 20٫000 -60,000 زائرین کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ سعودی حکومت صرف ان ممالک کے حاضرین کو اجازت دے گا جو کورونا معاملات میں کم ہوں گے۔

چوتھے مرحلے کے دوران سعودی وزارت حج ریاست کے اندر اور باہر سے آنے والے عازمین کو ضروری احتیاطی تدابیر کے ساتھ ٪100 عمرہ کا انعقاد شروع کر دے گا جیسا کہ پہلے تھا، اور اس مرحلے کے بارے میں فیصلہ اس وقت لیا جائے گا جب مجاز اتھارٹی یہ فیصلہ کرے گا کے وبائی امراض کے خطرات ختم ہو جاتے ہیں۔

جسمانی درجہ حرارت میں اضافے کی نگرانی کرنے اور ضرورت پڑنے پر الرٹ جاری کرنے کے لئے مسجدالحرم کے داخلی راستوں پر تھرمل کیمرے رکھیں جائیں گے۔ عرب نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر گروپ کی موجودگی کے درمیان دن میں 10 دفعہ مسجد کو صاف کیا جائے گا۔ اونچی منزل تک جانے والی اسکیلیٹرز کو بھی صفائی والے آلات سے آراستہ کیا گیا ہے، جبکہ ہاتھ دھونے والے آلات مسجد کے داخلی راستوں پر رکھے گئے ہیں۔