Wednesday, May 8, 2024
Homesliderچہارشنبہ کو عثمانیہ یونی ورسٹی کا 81 ویں کانوکیشن ،طلبہ کے ساتھ...

چہارشنبہ کو عثمانیہ یونی ورسٹی کا 81 ویں کانوکیشن ،طلبہ کے ساتھ صرف ایک فرد کو شرکت کی اجازت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ہندوستان کی چند قدیم اور عالمی شہرت یافتہ  عثمانیہ یونیورسٹی کا 81 واں کا جلسہ تقسیم اسناد (کانوکیشن) دو سال کے وقفہ کے بعد میں 27 اکٹوبر کو منعقد ہورہا ہے  جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس جلسہ تقسیم اسناد میں میرٹ طلبہ کو تقریباً 106گولڈ میڈلس دیئے جائیں گے۔ تعلیمی سال 2018-19ء اور 2019-20ء کیلئے دیئے جانے والے ان 106 گولڈ میڈلس میں  80 گولڈ میڈلس پی جی، ایم فل اور پی ایچ ڈی کورسیس کے میرٹ طلبہ کو پیش کئے جائیں گے۔

جن طلبہ نے کانوکیشن کےلئے آن لائن رجسٹرڈ کیا ہے انہیں ایس ایم ایس کے ذریعہ ہدایت نامہ موصول ہوا کہ وہ اپنی رسید اور آئی ڈی بتاکر اگزامینشن برانچ کے کانفیڈنشنل سیکشن سے داخلہ پاس حاصل کریں۔

 یونیورسٹی کے عہدیداروں نے اس ضمن میں کہا ہے کہ تعلیمی سال 2018-19ء اور 2019-20ء سے متعلق انڈرگریجویٹ گولڈ میڈلس کو کانوکیشن تقریب کے بعد متعلقہ کالجس کی جانب سے حاصل کرنا ہوگا جنہیں بعد میں یہ گولڈ میڈلس کالج انتطامیہ  کی جانب سے ایک منی کانوکیشن کا اہتمام کرتے ہوئے دینا ہوگا۔عثمانیہ یونی ورسٹی کے  ٹیگور آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں گولڈمیڈلس  حاصل کرنے والے طلبہ کے علاوہ 350 پی ایچ ڈی ڈگریز بھی دی جائیں گی جنہوں نے یونی ورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کی ہے ۔ انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ڈپلومہ اور ایم فل ڈگریز کوامیدواروں کی جانب سے یونیورسٹی کے ایگزامنیشن برانچ سے حاصل کرنا ہوگا یا ڈاک کے ذریعہ طلب کی جاسکتی ہیں۔

یونیورسٹی کے عہدیداروں نے کہا کہ ریاستی گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن جو یونیورسٹی کی چانسلر بھی ہیں، اس تقریب میں شرکت کریں گی۔ ڈاکٹر جی ستیش ریڈی، سکریٹری اینڈ چیرمین ڈی آرڈی او مہمان خصوصی ہوں گے اور کانوکیشن خطبہ دیں گے۔ گولڈ میڈلس کیلئے منتخب امیدواروں کو آن لائن رجسٹریشن کرواتے ہوئے انٹری پاس حاصل کرنا ہوگا۔علاوہ ازیں  کورونا کے قواعد کی وجہ سے طلبہ جو کہ کانوکیشن  میں اپنی ڈگری لینے کے لئے شرکت کرنے والے  ان کے ساتھ صرف ایک شخص کو شرکت کی اجاز ت دی جارہی ہے۔