Friday, May 17, 2024
Homesliderچینائی اب پنجاب کا کھیل بگاڑسکتی

چینائی اب پنجاب کا کھیل بگاڑسکتی

- Advertisement -
- Advertisement -

ابوظہبی: کنگس الیون پنجاب کو اپنے گزشتہ مقابلے میں راجستھان رائلز سے ہارنے کے بعد اب اتوار کو چینائی سوپرکنگز کے خلاف آئی پی ایل میچ میں اپنا سفر جاری رکھنے کے لئے ہر حال میں جیت درج کرنی ہوگی ۔چینائی کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہر ہے اور وہ صرف پنجاب کا کھیل خراب کر سکتی ہے ۔ پلے آف مقابلے سے باہر ہونے کے بعد چینائی نے اگلے دو میچوں میں رائل چیلنجرز بنگلور کو آٹھ وکٹوں اور کولکتہ نائٹ رائڈرس کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔

چینائی کی فارم میں واپسی پنجاب کی امیدوں پر پانی پھیر سکتی ہے ۔ پنجاب کے 13 میچوں میں سے 12 پوائنٹس ہیں اور اسے پلے آف امیدوں کے لئے اپنے پوائنٹ کو بڑھا کر 14 کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آخری مساوات میں وہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر پلے آف میں جگہ بناسکیں۔ پنجاب اس وقت ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے لیکن اسے ہر حال میں جیت درج کرنی ہوگی۔ کولکتہ اور راجستھان کے مقابلے میں فاتح ٹیم 14 پوائنٹس تک پہنچ جائے گی اور 12 پوائنٹس والی ٹیمیں باہر ہوں گی ، لہذا یہ پنجاب کے لئے میچ کرو یا مروکا میچ بن گیا ہے ۔ راجستھان کے خلاف پنجاب نے کرس گیل کے 99 رنز کی بدولت 185 رنز بنائے تھے ، لیکن پنجاب کے گیندباز اس اسکور کا دفاع نہ کرسکے اور ٹیم کو 15 گیندیں قبل ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

چینائی نے اپنے گزشتہ دو مقابلوں میں کوککتہ اور بنگلور کو شکست دی اور ان ناکامیوں سے بنگلور سے زیادہ کوککتہ کو نقصان ہوا ہے کیونکہ بنگلور کو پلے آف میں رسائی کےلئے چینائی کے خلاف ہونے والی شکست کا زیادہ نقصان نہیں ہوا لیکن کولکتہ کو اس شکست نے کافی نقصان پہنچایا ہے۔چینائی کی نظریں اب پنجاب کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے اور آئی پی ایل کی اپنی مہم کا کامیاب اختتام پرمرکوز ہیں۔