Friday, April 26, 2024
Homesliderچینی ایپس کی ٹکر پر حیدرآبادی ایپ، شارٹ ویڈیوز کی دنیامیں ”یوسے“...

چینی ایپس کی ٹکر پر حیدرآبادی ایپ، شارٹ ویڈیوز کی دنیامیں ”یوسے“ نیا نام

- Advertisement -
- Advertisement -

 حیدرآباد۔ حکومت ہند کی جانب سے غیرملکی ایپس پر امتناع کے بعد شدید ضرورت محسوس کی گئی کہ خود ہندوستان میں ایسے ایپس تخلیق کیے جائیں جو اپنے ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مقبول عام ایپس کے بہترین متبادل اور اپڈیٹ شدہ فیوچرز (سہولیات) کے حامل ہوں۔ بیرونی ایپس پر پابندیوں کے بعد ہندوستان میں بنائے جانے والے ایپس کی مانگ کافی بڑھ چکی ہے ۔ خود حکومت کی جانب سے بھی آتمانربھر بھارت (خود کفیل ہندوستان) کی بات کہی جارہی ہے۔اسی کے تحت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ملکی اشیاءوخدمات کو فروغ دینے کی اپیل بھی کی جارہی ہے۔ تاکہ اس طرح ملک اور یہاں کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوسکے۔ اس سے ایک فائدہ یہ ہوگا کہ تخلیقی صلاحیتوں کے حامل ماہرین کو اپنی تخلیق کے اظہار کا موقع ملے گا اوروہ بہتر سے بہترین کارکردگی انجام دے سکتے ہیں۔

جب سے چینی تفریحی ایپس پر پابندی عائد کی گئی ہے تب سے ایپس کے ذریعہ تفریحی طبقہ میں خلا پیدا ہوا ہے۔ اس کمی کو پر کرنے کی کوشش میں حیدرآباد کی ایک سافٹ ویر ڈویولپمنٹ کمپنی کے ٹری کمپیوٹر سلیوشن انڈیا پرائیوٹ لمیٹیڈ نے کالعدم چینی ایپس کے متبادل کے طور پرایک ایپ تیارکیا ہے۔ شارٹ ویڈیو انٹرٹینمنٹ سیگمنٹ میں یو سے (You Say ) بہترین، تیزتر اور فعال ہندوستانی متبادل ایپ ہے۔کے ٹری پچھلے 15 برسوں سے سافٹ ویر ڈویولپمنٹ کے کاروبار میں مصروف ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اس نئے متعارف کردہ ایپ سے تفریحی طبقہ میں امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے اور وہ اس سے لطف اندوز ہوں گے۔ یوسے ایپ کے بارے میں تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کے ٹری کے سی ای او شیخ اسماعیل نے کہا کہ یہ ایپ نوجوانوں اور نئے فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کی اظہار اور اپنے لئے ایک مقام پیدا کرنے میں مدد دے گا۔انھوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کے استعمال کے ساتھ ساتھ آنے والے دنوں میں یو سے ایپ کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگا،کیونکہ یہ غیر ملکی ویڈیو ایپ کا بہترین متبادل ایپ ہے۔ یہ نشریات اور تفریحی استعمال کے لیے تیز ترایپ ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یوسے ایپ کو دسمبر 2020 میں متعارف کیا گیا تھا۔ یوسے ایپ کی ٹیگ لائن تفریحی ویڈیوز کے لئے ہے۔شیخ اسماعیل نے کہا ہے کہ یو سے ایپ میں نجی رازداری (پرائیوسی) ،مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) اور موثر کارکردگی کے لئے خاص خیال رکھا گیا اور اس کے لئے مخصوص تکنک کا استعمال کیا گیا ہے۔اس ایپ کے الگورتھم کے بارے میں اسماعیل نے کہا کہ اس ایپ میںآپ کے ذوق اورشوق سے متعلق ہزاروں ویڈیوز چلائے جائیں گے جو صرف آپ کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔ یو سے ایپ ایک 41 ایم بی کا ایپ ہے جسے گوگل پلے سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

عبدالرحمن پاشا