Friday, May 17, 2024
Homesliderچین اور مصر کا فلسطین کو 500,000 ویکسین کا عطیہ

چین اور مصر کا فلسطین کو 500,000 ویکسین کا عطیہ

- Advertisement -
- Advertisement -

قاہرہ۔ چین اور مصر نے وبائی امراض  کورونا کے خلاف لڑائی کو مستحکم کرنے کے لیے فلسطین کو کوویڈ 19 ویکسین کی 500,000 خوراکیں عطیہ کی ہیں، مصر میں چینی سفارت خانے نے ایک بیان میں  تفصیلات فراہم کی ہیں ۔ مصر کے قائم مقام وزیر صحت اور اعلیٰ تعلیم کے وزیر خالد عبدالغفار کے مطابق، یہ ویکسین مصر کی ہولڈنگ کمپنی فار بائیولوجیکل پروڈکٹس اینڈ ویکسینزاور چینی بائیو فارماسیوٹیکل کمپنی سینووک کے درمیان شراکت کے ذریعے مصر میں مقامی طور پر تیار کی گئی ہیں۔

بیان میں عبدالغفار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ہم غزہ کی پٹی میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے چین اور مصر کی طرف سے مشترکہ تحفہ کے طور پر امداد کے کھیپ کی ترسیل کا جشن مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصر نے اب تک ویکسین کی 30 ملین سے زیادہ خوراکیں تیار کی ہیں اور ان کی حفاظت اور کارکردگی کی ضمانت دی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مصر نے وبا کے آغاز سے ہی چین کے ساتھ شاندار تعاون کیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہافلسطین کے لیے امداد کی یہ کھیپ پہلی بار مصر کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ کوویڈ 19 کی ویکسین بیرون ملک بھیجنے کا کارنامہ  ہے۔

مصر میں چین کے سفیر لیاؤ لیانگ جو اس تقریب میں بھی موجود تھے، انہوں نے مشترکہ عطیہ کو ایک نیا اور اہم قدم قرار دیا جس کے ذریعے چین اور مصری حکومتیں غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی وبائی بیماری سے لڑنے میں مدد کرنے کے لیے تعاون کرتی ہیں۔ وہاں انسانی بحران کو ختم کرنا اہم مقصد ہے ۔ لیاو کے مطابق عطیہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اور مصر دونوں نے فلسطینی عوام کی صحت اور فلسطینی کاز کو بہت اہمیت دی ہے۔ یہ چین اور مصر کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی اعلیٰ سطح کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ فلسطینی عوام کے مخلص دوست، ایک ذمہ دار بڑے ملک اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے چین مصر سمیت عالمی برادری کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا تاکہ مسئلہ فلسطین کے حل پر زور دیا جائے اور مثبت پیش رفت کی جائے۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین مشرق وسطیٰ میں مستقل امن اور استحکام کے حصول میں کردار ادا کر رہا ہے۔