Tuesday, May 7, 2024
Homesliderڈاکٹرمسعود جعفری کا نعتیہ مجموعہ ہرے ہرے پتے عشق رسولﷺ کا آئینہ...

ڈاکٹرمسعود جعفری کا نعتیہ مجموعہ ہرے ہرے پتے عشق رسولﷺ کا آئینہ دار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ منفردانداز کےشاعرڈاکٹر مسعود جعفری کے شعری نعتیہ مجموعے ہرے ہرے پتے کی تقریب رسم اجر ا بجے اردو ہال حمایت نگر میں منعقد ہوئی۔ سا معین کو مخاطب کرتے ہوئے صدر جلسہ پروفیسر ایس ائے شکور نے کہا کہ مسعود جعفری نے بڑے والہانہ ا نداز میں حمد، مناجات، نعتیں ،منقبت اور سلام کہے ہیں۔شاعر نے بارگاہ رسالت مآبﷺ میں زرین و لاجواب نعتیں پیش کی ہیں۔

پروفیسر آمنہ تحسین نے اپنی جامع تقریر میں مسعود جعفری کی سادہ و سلیس زبان کی تعریف کرتے ہوئے اشارہ کیا صاحب کتاب نے تمام اصناف سخن میں شاعری کی ہے۔انہوں نے اشعار کے حوالے سے کہا ہے کہ مائیں اپنے گھروں میں بچوں کو ہرے ہرے پتے سے واقف کروائیں۔اس سے ان میں عظمت محسن انسانیت پیدا ہوگی۔آمنہ تحسین نے مسعود جعفری کواچھی اور سچی شاعری کرنے پر مبارکباد دی۔مفتی سید آصف الدین ندوی و قاسمی نے اپنی عالمانہ تقریر میں فرمایا کہ سرکار دوعالم ﷺحسان بن ثابت کو شعر پڑھنے کے لئے کہتے اور وہ حکم کی تعمیل کرتے ہوئے شعر سناتے۔مفتی صاحب نے ہرے ہرے پتے کے محاسن بتلاتے ہوئے کہا کہ ہرا اسلامی پرچم کا رنگ ہے۔سبز امن و سلامتی کی علامت ہے۔

ڈاکٹر ناظم علی نے ہرے ہرے پتے کے نام کی سراہنا کی۔اس اسم میں تازگی اور ندرت ہے۔ناظم نے کہا کہ مسعود جعفری ایک شاعر ہی نہیں ایک اعلی درجہ کے ادیب ،انشا پرداز اور مورخ ہیں۔ان کی نظر عالمی تاریخ پر بھی رہتی ہیں۔ان کی تحریریں قاری کی معلومات میں اضافہ کرتی ہیں۔ڈاکٹر سیادت علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے مسعود جعفری کی شاعرانہ تخلیقی صلا حیتوں کی تو صیف کی اور انہیں سماجی دانشوری کا سلسلہ قرار دیا۔محترمہ منور النسا نے کہا کہ ہرے ہرے پتے جیسے نعتیہ کلام سے مسعود جعفری نے اپنی آخرت کا سفر سہل کر لیا ہے۔سیدھے سادھے لفظوں میں بڑی باتیں کہہ دی ہیں ۔

محترم خواجہ طاہر حسین نے کہا ہے مسعود جعفری کی شاعرانہ قد و قامت بہت بلند ہے ان کے فن اور شخصیت پر حیدرآ باد سنٹرل یونیورسٹی سے ایم فل ہو چکا ہے۔ورنگل کے صنعت کار جناب شیخ بشیر احمد نے اپنی دعاوں سے مسعود جعفری کو نوازا۔مسعود جعفری نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آج جنگ زدہ دنیا کو لال نہیں سبز رنگ یعنی امن وامان کی ضرورت ہے ۔ تلنگانہ مسلم انٹلیکچول فورم کے جنرل سیکریٹری ریاض علی رضوی نے ا س اجلاس کی نظامت کی۔ مہمانوں کی شال پوشی کی گئی ۔انہیں گل دستے دیئے گئے۔