Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگڈاکٹروں نے56سالہ شخص کے پیٹ سے 7.4کلو کے گردے نکالے

ڈاکٹروں نے56سالہ شخص کے پیٹ سے 7.4کلو کے گردے نکالے

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: دہلی شہر کے اسپتال میں ڈاکٹروں نے دہلی کے رہائشی 56سالہ شخص کے پیٹ سے  7.4کلو وزن کے گردے کو جراحی کے ذریعہ نکال دیا۔سر گنگارام اسپتال کے داکٹر سچن کتھوریا نے بتایا کہ عام طور پر ایک عام انسانی گردے کا وزن 120-150گرام کے در میان ہوتا ہے،لیکن یہ گردہ دو نو زائیدہ بچوں کے برابر ہے۔

اس اعضا کو نکالنے کے لئے دو گھنٹے تک سر جری کی گئی،جس کے طول و عرض 32 x 21.8سنٹی میٹر تھا،اور اس نے مریض کے پورے پیٹ کے حصے پر قبضہ کر لیا تھا۔مریض جنیاتی عارضے میں مبتلا تھا،آٹو سومل پولیسسٹیک گردے کی بیماری(اے ڈی پی کے ڈی)،جس میں دونوں گردوں میں سیال سے بھرے ہوئے سسٹ تیار ہوتے ہیں۔اس سے سوجن اور گردے کی خرابی ہوتی ہے۔اے ڈی پی کے ڈی میں بعد میں گردوں کی پیوند کاری کی ضرورت ہوتی ہے۔

ڈاکٹر کیتھوریا نے کہا ”اگر چہ پری آپریٹیو اسکین میں ایک بہت بڑا گردہ دکھائی دیا،اس کے باوجود ہم نے توقع نہیں کی تھی کہ یہ اتنا بھاری ہو گا“۔گنیز ورلڈ ریکارڈ میں ڈاکٹروں کی جانب سے 2017 میں پولیسیٹک گردوں کی بیماری میں مبتلا مریض کے 4.25 کلو گرام وزن کے گردوں کو نکالنے کا ذکر کیا گیا ہے۔

اب گنگا رام اسپتال کے ڈاکٹروں نے   7.4کلو وزن کے گردے کو نکالنے کے لئے کی گئی ریکارڈ سرجری کے لئے گنیز ورلد ریکارڈ میں نام درج کروانے کی در خواست دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

داکٹروں کے مطابق اس گردے کو نکالنے کے بعد سے مریض کی طبیعت ٹھیک ہے اور اسے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔وہ ڈائلیسس سے گذر رہا ہے اور گردے کی پیوند کاری کا انتظار کر رہا ہے۔