Friday, May 17, 2024
Homesliderڈبل ڈیکر بسیں جلد ہی حیدرآباد کی سڑکوں پر نظر آئیں گی

ڈبل ڈیکر بسیں جلد ہی حیدرآباد کی سڑکوں پر نظر آئیں گی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد:ڈبل ڈیکر جو کبھی حیدرآباد کی سڑکوں کی شان ہوا کرتی تھی   انکی عنقریب سڑکوں پر آمد کی امید کی جارہی ہے۔تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) شہر کے کچھ راستوں پر ڈبل ڈیکر بسوں کو واپس لانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ٹی ایس آر ٹی سی نے ان کارروائیوں کے لئے ٹینڈروں کو مدعو کیا ہے۔ گذشتہ تین ماہ کے دوران  کارپوریشن شہر میں ڈبل ڈیکر بس خدمات کو دوبارہ شروع کرنے اور ممکنہ راستوں پر غور کرنے پر کام کررہی ہے۔

آر ٹی سی کے عہدیداروں کے مطابق  نواحی علاقوں جیسے کہ سوچیترا ، پٹن چیرو ، جیڈی مٹلا اور مہدی پٹنم  کے راستے ڈبل  ڈیکر بسوں کو چلانے کے قابل ہیں اور ان راستوں پر بہت زیادہ غور کیے جانے کا امکان ہے۔ ان بسوں کو شہر کی سڑکوں پر چلانے کے امکانات کا جائزہ لینے کے لئے مقرر کردہ کمیٹی نے سکندرآباد۔میڈچل کے راستے سوچیترا ، سکندرآباد۔پٹن چیرو کے راستے بالا نگر ، سی بی ایس-جیڈی میٹلا ، افضل گنج۔مہدی پٹنم اور کوٹھی پٹن چیرو کو ممکنہ راستوں کے طور پر تجویز کیا ہے۔ ٹی ایس آر ٹی سی نے چیسس ، بسوں کے تجربہ کار مینوفیکچررز سے 25 مکمل طور پر تیار شدہ ڈبل ڈیکر نان-اے  سی انٹرا سٹی بسوں کی خریداری کے لئے ٹینڈرز طلب کیے ہیں ، جن کو بی ایس۔ VI معیارات ، سی ایم وی آر اور ٹی ایس ایم وی قواعد کے مطابق ڈیزل کے ذریعہ چلایا جائے گا ۔ یہ ٹینڈرز  جو 4 فروری سے شروع ہوئے ہیں  ، 25 فروری کو کھولے جائیں گے۔

ٹی ایس آر ٹی سی کے چیف مکینیکل انجینئر رگھوناتھ راؤ نے کہا کہ ڈبل ڈیکر بسوں کی آسانی سے چلانے کے لئے متعدد راستوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام نامور مینوفیکچررز کے ٹینڈرز طلب کیے ہیں۔ شاید اس سال ہی ڈبل ڈیکر بسوں کو متعارف کروایا جائے گا۔ ان کے مطابق ، ڈبل ڈیکر بسوں کی اونچائی 4.7 میٹر ہوگی جبکہ چوڑائی 8.7 میٹر ہوگی۔ راؤ نے مزید کہا تمام 25 بسیں نان اے سی ہیں اور گریٹر حیدرآباد حدود میں چلائی جائیں گی۔ایک ڈبل ڈیکر بس ایک باقاعدہ بس کی 36 نشستوں کے مقابلے میں 60 نشستوں سے زیادہ جگہ کی حامل ہوسکتی  ہے۔ اس کے علاوہ ، اس میں لوگوں کے لئے  کھڑنے کی  جگہ ہے۔ 1990 کی دہائی کے اواخر میں جب تک کہ انھیں مرحلہ وار ختم نہیں کیا گیا اس وقت تک حیدرآباد میں ڈبل ڈیکر بسیں مقبول نظر آئیں۔ وہ سکندرآباد۔ مہدی پٹنم ، نامپلی-چارمینار اور مہدی پٹنم – دلسکھ  نگر نگر کے راستوں پر چلتے تھے۔

تمام راستوں میں ، 7 زیڈ جو سکندرآباد سے افضل گنج اور ہائیکورٹ کے راستے زو پارک  تک چلائی جاتی تھی وہ  کافی مشہور تھی۔ 2000 کی دہائی کے اوائل میں ایک ڈبل ڈیکر آس پاس کے سیاحت کو فروغ دینے کے لئے نیکلس روڈ کے راستے حسین ساگر کے آس پاس متعارف کروائی گئی تھی لیکن وہ زیادہ دن تک نہیں چل سکی۔