Monday, April 29, 2024
Homesliderڈرائیور اے ٹی ایم کیش گاڑی لے کر فرار

ڈرائیور اے ٹی ایم کیش گاڑی لے کر فرار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ کہاوت ہے کہ چور کے ہاتھ میں چابی دد تو مال کی حفاظت ہوتی لیکن آج یہ کہاوت غلط ثابت ہوئی کیونکہ بنک کی گاڑی کی چابی جس شخص کے ہاتھ میں دی گئی تو وہ رقم سے بھری گاڑی لیکر فرار ہوگیا ۔یہ واقعہ  حیدرآباد میں پیش آیا جہاں  ایک کیش مینجمنٹ کمپنی کا ڈرائیور 31 لاکھ روپئے والی گاڑی لے کرفرارہوگیا۔یہ واقعہ جمعرات کی شام راجندر نگر میں اس وقت پیش آیا جب کمپنی کا عملہ کینرا بینک کے اے ٹی ایم میں کیش ڈسپنسنگ مشین کو دوبارہ بھرنے آیا تھا ۔پولیس نے بتایا کہ جب چاروں ملازمین گاڑی سے اتر کر اے ٹی ایم میں ری فلنگ کے انتظامات کرنے گئے تو ڈرائیور گاڑی لے کر فرار ہوگیا۔

گن مین چندرایا جو چار ملازمین میں سے ایک تھا، کچھ دیر بعد اے ٹی ایم سے نقدی لینے آیا۔ اس نے گاڑی غائب پائی۔ اس نے آس پاس کے علاقے میں اسے تلاش کیا لیکن گاڑی یا ڈرائیور کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ اس کے بعد اس نے اے ٹی ایم کے اندر موجود دیگر لوگوں کو آگاہ کیا۔انہوں نے کمپنی کو مطلع کیا، جس نے راجندر نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے تلاش شروع کی اور قسمت پور پل کے قریب گاڑی کو لاوارث پایا۔ 25 سالہ ڈرائیورفاروق 3 لاکھ روپے لے کر غائب تھا۔ پولیس نے باقی 28 لاکھ روپے ضبط کرلیے۔

شہر کے بورابنڈہ علاقے کے رہنے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔حیدرآباد میں اس سال اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ فروری میں شہر کے مضافات میں ڈنڈیگال میں کیش مینجمنٹ کمپنی کا ڈرائیور 36 لاکھ روپے والی گاڑی لے کر فرار ہوگیا تھا۔پولیس نے مفرور ڈرائیور کی تلاش کےلئے اپنی کارروائی تیز کردی ہے اور امید ہے کہ وہ جلد پولیس کی حراست میں ہوگا ۔