Saturday, May 18, 2024
Homesliderڈرون حملہ ایک تکینکی خطرہ

ڈرون حملہ ایک تکینکی خطرہ

- Advertisement -
- Advertisement -

سری نگر۔ کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ ڈرون حملہ ایک تکنیکی خطرہ ہے اور اس کا جواب تکنیکی طور ہی دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے ایک اجلاس بھی کیا اور ہم نے پوری تیاری بھی کی ہے ۔ انسپکٹر جنرل نے ان خیالات کا اظہار یہاں پولیس کنٹرول روم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے ۔انہوں نے کہ ڈرون ایک سنجیدہ اور ٹیکنالوجیکل خطرہ ہے اور ہم اس کا جواب ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی دیں گے ۔

 ہم نے اس سلسلے میں ایک اجلاس بھی کیا اور ہم پوری طرح تیار بھی ہیں۔ یادرہے کہ جموں کے مضافاتی علاقے رتنوچک کالوچک اور رتنوچک کنجونی میں گذشتہ دو دنوں سے لگاتار ڈرون گردش کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔رتنو چک کالوچک میں اتوارکی رات ایک ڈرون کو دیکھا گیا جس کو وہاں تعینات فوجی جوانوں نے واپس بھگایا جبکہ رتنو چک کنجونی میں پیر اور منگل کی شب ایک ڈرون کو تین مرتبہ گردش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

قبل ازیں جموں ایر فورس اسٹیشن پر اتوار کے روز ایک مشتبہ ڈرون کے ذریعے دو بم گرائے گئے تھے جس کے نتیجے میں دو آئی اے ایف عہدیدار زخمی اور ایک عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔ کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے بموجب جنگجوں کی طرف سے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا مقصد کشمیر میں ڈرکا ماحول پیدا کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں یہاں سیاح آئیں گے اور یہاں ایک سیاسی عمل بھی چل رہا ہے جس کو جنگجو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔ اونتی پورہ میں مارا جانے والا فیاض احمد کوئی مخبر نہیں تھا بلکہ وہ پولیس میں نوکری کر رہا تھا جو کوئی گناہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاپچھلے کچھ دنوں سے کشمیر میں بے گناہ لوگوں جس میں عام شہری بھی ہیں اور پولیس عہدیدار بھی ہیں انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے اس کا مقصد ہے کہ یہاں لوگوں میں ڈرکا ماحول پیدا کیا جائے کیونکہ ان کو ڈر ہے کہ آنے والے دنوں میں یہاں کافی تعداد میں سیاح آنے والے ہیں اور یہاں ایک سیاسی عمل بھی شروع ہوگیا ہے یہ لوگ اس کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔