Tuesday, May 7, 2024
Homesliderڈسمبر کے مہینے میں گاڑیوں کی فروخت عروج پر رہی

ڈسمبر کے مہینے میں گاڑیوں کی فروخت عروج پر رہی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ویسے تو کورونا بحران کی وجہ سے زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا لیکن گاڑیوں کی خرید وفروخت ان شعبوں میں شامل ہے جس نے کورونا کی شدید مار برداشت کی ہے لیکن گزشتہ سال کا آخری مہینہ آٹوموبائل کےلئے بہتر ماہ ثابت ہواہے۔سال کے آخری مہینے کے جو اعداد وشمار سامنے آئے ہیں اس میں  مسافر گاڑیوں کی فروخت میں دسمبر میں 24 فیصد اضافہ ہوا  ہے اور دوران  دو لاکھ 71 ہزارسے زیادہ گاڑیاں فروخت ہوئی ہیں۔

فیڈریشن آف آٹو ڈیلرز (ایف اے ڈی اے ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  دسمبر 2019 کے مقابلے میں دسمبر 2020 میں مسافر گاڑیوں ، دو پہیوں کی گاڑیوں اور ٹریکٹروں کی فروخت میں اضافہ درج کیا گیا جبکہ تجارتی گاڑیاں اور تین پہیوں کی گاڑیوں والے یونٹ میں کمی واقع ہوئی۔ مسافرگاڑیوں کی فروخت 23.99 فیصد اضافے سے 271249 ہوگئی۔ دسمبر 2019 میں ، ملک میں 218775 مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں تھیں۔ دو پہیوں کی گاڑیوں کی فروخت 11.88 فیصد اضافے سے 1424620یونٹ اور ٹریکٹر کی فروخت 35.49 فیصد اضافے سے 69،105 یونٹس ہوگئی۔

ایف اے ڈی اے کے صدر ونکیش گلاٹی نے کہا ہے  کہ دسمبر میں پہلی مرتبہ گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے ۔ اچھے خریف موسم میں دو پہیوں کی گاڑیوں کے لئے پیش کش اور مسافر گاڑیوں اور دو پہیوں کی گاڑیوں میں نئے لانچوں کی وجہ سے دیکھی گئی ہے ۔تجارتی گاڑیوں کی فروخت 13.52 فیصد کمی سے 51454 یونٹ رہی۔ ہلکہ کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں 11.22 فیصد ، درمیانے درجے کی کمرشل گاڑیاں 16.24 فیصد اور بھاری تجارتی گاڑیوں کی 27.01 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ملک میں گاڑیوں کی کل فروخت 11.01 فیصد اضافے سے 1844143 یونٹ ہوگئی۔ دسمبر 2019 میں یہ تعداد 16،61،245 یونٹ رہی۔

فاڈا کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ متعدد کمپنیوں نے جنوری سے قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے دسمبر 2020 میں مسافر گاڑیوں اور دو پہیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا۔ تاہم جنوری میں فروخت میں اضافے کا بہت کم امکان ہے ۔ انہوں نےکہا ہے کہ کوویڈ 19 کی ویکسینیشن میں اضافے کے ساتھ ہی لوگوں کے اخراج میں بھی اضافہ ہوگا ، امید ہے کہ آئندہ بھی مانگ میں اضافہ ہوگا۔