Monday, May 6, 2024
Homesliderڈسک بریک والی ای بائیسکل ، عصری سہولیات کی ایک نئی سواری

ڈسک بریک والی ای بائیسکل ، عصری سہولیات کی ایک نئی سواری

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ایٹریو ہندوستان کے تیز رفتار اور مقبولیت کی سمت تیزی سے گامزن الیکٹرک گاڑیوں کی معروف کمپنی ہے جس نے آج اپنے دو نئے ای بائیسکل کو متعارف کرنے کے علاوہ اپنے پروڈکٹ پورٹ فولیو میں توسیع کی ہے۔ کارگو اور ذاتی طبقہ کو پورا کرتے ہوئے دو نئے برانڈ اشوا اورآئی سوئچ ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد بالترتیب 80 کلو میٹر اور 35 کلو میٹر کی مسافت طے کرتی ہیں انہیں متعارف کیا ہے ۔
موٹرکی طاقت سے برقی سائیکل کے طور پر تیار کردہ ، آئی سوئچ 250W بی ایل ڈی سی موٹر سے لیس ہے جس میں 7 اسپیڈ شیمانوگیئرزکی پیش کش کی گئی ہے ۔ 12 این ایم ٹرک کے ساتھ 12 میگنےٹ پیڈل اسسٹ بھی اس میں موجود ہے ۔ یہ ای سائیکل اس کے الیکٹرک ڈیش بورڈ اور ہائیڈرولک سسپنشن کے ساتھ موبائل ہولڈر اور پاور بینک کے ساتھ عوام کےلئے ایک بہترین سواری ہے ۔ سیکل کی دیگر خصوصیات میں چلنے کے ساتھ چارجنگ ، سامنے روشنی کے لئے ہیڈ لیمپ ، موسمی مزاحمت کےلئے اعلی ٹینسائل ایم ایس اسٹیل باڈی ، اور اس پر چارج کرنے کے لئے ایک قابل دست بردار بیٹری شامل ہے۔ اس میں آف روڈنگ اور پہاڑی خطوں میں سفر کرنے میں آسانی کے لئے ایک علیحدہ اسٹیل مڈگارڈ کی بھی شامل کیا گیا جو کہ اس کی نئی خصوصیت ہے۔

دوسرا ای بائیسکل اشوا کارگو اور لاجسٹک طبقہ کے لئے موزوں ہے۔ یہ حتمی راحت اور سہولت کے لئے آرام دہ وسیع نشستوں کے ساتھ 80 کلومیٹر رینج کی عمدہ کارکردگی پیش کرتی ہے۔ حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ، اس میں ڈوئل 180 ملی میٹر ڈسک بریک اور آٹو چارج کٹ آف ہے۔