Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگجیہ پردہ کا رامپور کے ضمنی انتخابات میں ڈمپل سے مقابلہ...

جیہ پردہ کا رامپور کے ضمنی انتخابات میں ڈمپل سے مقابلہ متوقع

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ۔ اترپردیش اسمبلی ضمنی انتخابات میں رامپور اسمبلی حلقے سے ایک مرتبہ پھر دلچسپ سیاسی مقابلے دیکھنے کو مل سکتا ہے ۔ رامپور اسمبلی ضمنی انتخاب میں جیہ پردہ اور سماج وادی پارٹی اکھلیش یاد وکی بیوی ڈمپل یادو کے انتخاباتی میدان میں اترنے کے امکانات ہیں۔

ضمنی انتخابات میں سماج وادی پارٹی قنوج پارلیمانی حلقے سے سابق ایم پی اکھلیش یادوکی بیوی ڈمپل یادوکو رامپور اسمبلی حلقے سے میدان میں اتار سکتی ہے ۔واضح رہے کہ یہ نشست ایس پی۔ ایم ایل اے اعظم خان کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی ہے ۔ دوسری جانب بی جے پی بھی سماج وادی پارٹی کو سخت مقابلہ دینے کے لئے بالی ووڈ اداکارہ و اعظم خان کے خلاف لوک سبھا انتخابات میں شکست کھانے والی جیہ پردہ کو میدان میں اتار سکتی ہے ۔

ذرائع کے مطابق رامپور اسمبلی حلقہ جہاں سے اعظم خان نو مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں وہاں سے ڈمپل یادو کو ضمنی انتخاب میں اتارنے کے لئے پارٹی کے اندر منصوبہ بندی چل رہی ہے اور جلد ہی اس کا اعلان کیا جائے گا۔

ایک سینئر ایس پی لیڈر کے مطابق اگرچہ کہ ایس پی۔ بی ایس پی کے درمیان اتحاد ختم ہوچکا ہے لیکن ہمیں توقع ہے کہ بی ایس پی رامپور سے ڈمپل یاد و کے سامنے اپنا امیدوار نہیں اتارے گی اور ہمیں اسی طرح کی امید کانگریس سے بھی ہے ۔بصورت دیگر ووٹوں کی تقسیم ہوسکتی ہے جس کا راست فائدہ بی جے پی کو ملے گا۔ لیڈر نے مزید کہا کہ ڈمپل یاد و کی امیدوار ی کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

وہیں دوسری جانب رامپور نشست کبھی نہ جیتنے والی بی جے پی کو اس وقت قوی امید ہے کہ جیہ پردہ کو میدان میں اتارکر وہ یہ نشت جیت سکتی ہے ۔ لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد جیہ پردہ لگا تار رامپورکا دورہ کررہی ہیں اور اپنے مقابلے کے لئے راستہ ہموارکرر ہی ہیں۔ جیہ پردہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل 2004 اور2009 میں سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پر یہاں سے لوک سبھا کے لئے منتخب ہوچکی ہیں۔

رامپور اسمبلی حلقے سے اعظم خان1980 سے رکن اسمبلی ہیں اور1992 میں سماج وادی کی تشکیل کے بعد اعظم خان نے یہاں سے ایس پی امیدوار کے طور پر کامیابی درج کی تھی۔ بی جے پی کے علاوہ بی ایس پی بھی یہاں سے ابھی تک اپنا کھاتہ نہیں کھول پائی ہے ۔

ڈمپل یادو کی سیاسی سفر کا آغاز2009 میں فیض آباد ضمنی انتخاب کی شکست کے ساتھ ہوا لیکن وہ2012 میں بلا مقابلہ قنوج ضمنی انتخاب میں پارلیمنٹ کے لئے منتخب ہوئیں۔ یہ سیٹ ان کے شوہر اکھلیش یادو کے چیف منسٹر بننے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ وہ2014 کے انتخابات میں بھی یہا ں سے منتخب ہوئیں لیکن2019 کے عام انتخابات میں انہیں بی جے پی امیدوار سبرت پاٹھک کے خلاف تقریباً12 ہزار ووٹوں سے شکست کا سامان کرنا پڑا۔