Monday, May 20, 2024
Homeتلنگانہڈگری کالجوں میں 15 مئی سے داخلوں کا آغاز

ڈگری کالجوں میں 15 مئی سے داخلوں کا آغاز

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ڈگری کورس میں داخلے کے لیے ڈگری آن لائن سروس تلنگانہ (دوست) کی جانب سے اس سال درخواستیں 15 مئی سے شروع کی جارہی ہیں جس کے تحت طلباء اپنی پسند کے ایک ہزار کالجوں میں 200 سے زائد انڈرگریجویٹ کورسس میں داخلے کے لیے 6 مختلف یونیورسٹیوں میں اپنی درخواست دے سکتے ہیں اور یہ یونیورسٹیاں عثمانیہ ، کا کتیہ ، پالا مورو  ، ساتاواہانہ، تلنگانہ اور مہاتماگاندھی یونیورسٹی ہیں۔ داخلے کے لیے آن لائن کارروائیوں  کا15 مئی کو آغاز ہوگا اور 16 میں سے رجسٹریشن کا آغاز کردیا جائے گا۔ رجسٹریشن کے لئے ریاست بھر میں 76 ہیلپ لائن موجود ہیں جس کے ذریعے طلباء اپنی مطلوبہ مدد حاصل کر سکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں اضلاع  کے ہیڈکوارٹرز پرمخصوص ہیلپ لائن سنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ طلباء کو داخلوں کے حصول  میں سہولیات ہونے کے علاوہ ان کے مسائل کی یکسوئی بھی کی جائے۔

رواں برس سے طلباء اپنے مطلوبہ کالج کو آن لائن رپورٹ کرنے کے علاوہ فیس کی ادائیگی بھی آن لائن ہی کر سکتے ہیں ۔ فیس کی ادائیگی کے لئے ٹی ویالٹ کی خدمات سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ طلباء کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے بعد میرٹ کی بنیاد پر انہیں داخلے دیئے جائیں گے ۔ اس بات کا بھی گمان کیا جا رہا ہے کہ تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے جو تنازعات پیدا ہوئے ہیں اس کی وجہ سے ڈگری میں داخلوں کے لئے کسی قدرسہولیات فراہم کی جائیں گی تاہم ریاست تلنگانہ میں یو جی پروگرام کے لئے جماعتوں کا آغاز یکم جولائی کو ہوگا۔