Monday, May 20, 2024
Homeٹرینڈنگڈیم میں سیلفی لینے کے دوران پانی میں ڈوب کر ایک ہی...

ڈیم میں سیلفی لینے کے دوران پانی میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک

- Advertisement -
- Advertisement -

تمل ناڈو: ریاست تمل ناڈو میں ڈیم کے پاس سیلفی لیتے ہوئے نیا شادی شدہ دلہن سمیت ایک ہی کاندان کے چار افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔تفسیلات کے مطابق تمل ناڈو میں سیرو تفریح کے لئے آئے ایک ہی خاندان کے 6افراد ایک ساتھ ایک دوسرے کے ہاتھا پکڑے ہوئے پامبار ڈیم کے قریب پانی میں کھڑے تھے اور سیلفی لینے کی کو شش کر رہے تھے،تبھی اچانک ان میں سے ایک شخص کا پاؤں پھسل گیا،جس سے اس کا توازن بگڑ گیا اس کے ساتھ دیگر افراد بھی ڈیم میں گر گئے۔

ڈیم میں گرنے والوں میں ایک نیا شادی شدہ جوڑا بھی تھا،جن میں سے دلہا اور اس کی بہن اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے،جبکہ دلہن سمیت چار افراد پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔اطلاع کے مطابق پوری دنیا میں سیلفی لینے کے دوران ہونے والی اموات میں سب سے زیادہ اموات ہندوستان میں ہو ئی ہیں،جبکہ امریکی نیشنل لائبریری آف میڈیسن کے مطالعے کے مطابق 2011سے2017کے درمیان ہندوستان میں سیلفی لینے کی وجہ سے 259 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

تمل ناڈو میں سیلفی کے دوران ہلاک ہونے والے چار افراد میں نئی شادی شدہ دلہن کے علاوہ تین دیگر شامل تھے جن کی عمر 14،18،اور 19سال تھی۔پولیس کے مطابق لاشوں کو پانی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔