Friday, May 17, 2024
Homeتازہ ترین خبریںڈینگو سے بچنے کے لئے کیجریوال نے شروع کی انوکھی مہم

ڈینگو سے بچنے کے لئے کیجریوال نے شروع کی انوکھی مہم

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے دس دوستوں کو فون کریں اور ان سے پوچھیں کہ ان کے گھر میں ڈینگو کے اثرات موجود ہیں یا نہیں۔کیجریوال نے ”10ہفتے،10بجے،10منٹ“ کے نام سے ایک مہم شروع کی ہے اس مہم کے تحت لوگوں سے یہ اپیل کی ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ 10منٹ تک اپنے گھر کی جانچ کرنے کے بعد،میں نے اپنے 10دوستوں کو فون کیا اور انہیں ان کے گھروں کی جانچ پرتال کرنے کے لئے تحریک دی۔اس بار ہمیں ڈینگو کو شکست دینا ہے۔

وزیر اعلیٰ کیجریوال نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ واٹس ایپ پر بھی یہ پیغام ایک دوسرے کو بھیجیں۔اسی دوران دہلی کے وزیر گوپال رائے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے دوستوں سے مکانات کی جانچ پڑتال کرنے کو کہیں۔

ان کے ساتھی راجندر پال گوتم نے بھی مچھروں کی افزائش کے علاج کے طور پر پانی کے برتن کی صفائی کرتے ہوئے ان کی تصاویر کے ساتھ ٹویٹ کیا۔ رواں سال 7ستمبر تک ڈینگو کے 122کیسیزسامنے آئے ہیں۔ان میں سے 30رواں ماہ میں ہوئے ہیں۔اگسٹ میں  52کیس سامنے آئے تھے۔