Tuesday, May 14, 2024
Homesliderکار پلٹا کر سرکار بچالی گئی ،دوبے انکاؤنٹر پر اکھلیش یادو کی...

کار پلٹا کر سرکار بچالی گئی ،دوبے انکاؤنٹر پر اکھلیش یادو کی تنقید

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ: کانپور انکاؤنٹر کے کلید ملزم و پانچ لاکھ روپئے کے انعامی بدمعاش وکاس دوبے کی جمعہ کو پولیس کے ساتھ مڈھ بھیڑ میں ہوئی موت پر سوال اٹھاتے ہوئے اپوزیشن نے حکومت کی تنقید شروع کردی ہے۔ سماج وادی پارٹی سربراہ (ایس پی) اکھلیش یادو نے انکاؤنٹر کو فرضی قرار دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا دراصل یہ کار نہیں پلٹی ہے۔ راج کھلنے سے سرکار پلٹنے سے بچائی گئی ہے۔

وہیں سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی سربراہ اوم پرکاش راج بھر نے بھی اپنے ٹوئٹ میں لکھا جس کا اندیشہ تھا وہی ہوا۔ کانپور سانحہ کا کلیدی ملزم وکاس دوبے اگر منھ کھولتا تو کئی بڑے لیڈر اور عہدیدار  اپنا منھ کھولنے کے لائق نہیں رہتے۔ کوئی تو بڑا شخص ہے اس کے پیچھے جو نہیں چاہتا تھا کہ وکاس دوبے مجسٹریٹ کے سامنے سچائی بتاتا اس سے پہلے ہی اس کی زبان بند کردی گئی۔

یوپی کے نظم ونسق کے معاملے میں ان دنوں یوپی حکومت کے خلاف کافی کھل کر بولنے والی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے علاوہ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کانپور کے چوبے پور کے بکرو گاؤں میں 2جولائی کی رات دبش دینے گئی پولیس ٹیم پر وکاس اور اس کے گرگوں نے جم کر فائرنگ کی تھی جس میں آٹھ پولیس عہدیدار ہلاک  ہوگئے تھے جبکہ دیگر ساتھ زخمی ہوگئے تھے۔

وکاس دوبے پر اس سے پہلے 60 سے زیادہ مجرمانہ معاملے درج تھے۔ وہ اس واردات کا کلیدی ملزم تھا۔ پولیس نے اس کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔