Thursday, May 2, 2024
Homesliderکامیابی کا جلوس نکالنے اور جشن منانے کی اجازت نہیں

کامیابی کا جلوس نکالنے اور جشن منانے کی اجازت نہیں

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ جی ایچ ایم سی انتخابات کے نتائج کے لئے کارروائی شروع ہوچکی ہے اور  یوم گنتی کے پیش نظرکامیابی کے بعد  ہر طرح کی کامیابی کی  ریلیوں اور جلوسوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس کے احکامات  حیدرآباد ، سائبر آباد اور راچہ کنڈا پولیس کمشنرز نے گزشتہ  روز ہی  جاری کردئے ہیں ۔ 4 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی کے بعد کسی بھی قسم کی ریلیاں 48 گھنٹوں تک نکالنے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ ممنوعہ حکم عوامی امن و سکون کی خلاف ورزی پر پائے جانے والے خدشات کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ کامیابی  کے ان جلوسوں سے حیدرآباد میں کوویڈ 19 کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ چونکہ ان جلوسوں اور ریلیاں امن کے خلاف ورزی کا باعث بنے گی  لہذا پولیس نے اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے ۔

یاد رہے کہ ریاستی  حکومت اور الیکشن کمیشن  کی جانب سے حیدآباد کے بلدی انتخابات کو پر امن منعقد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور یکم ڈسمبر کو انتخابات پر امن ہوئے حالانکہ رائے دہی کے آخری ایک گھنٹے میں 10 فیصد رائے دہی کے اعدادوشمار پر ہنوز کئی سوالات باقی ہیں جبکہ ملک پیٹ میں سی پی آئی کو سی پی ایم کا انتخابی نشان مختص کئے جانے کےبعد اس ڈیویژن میں 3 ڈسمبر کو رائے دہی ہوئی ، اس کے علاوہ چند ایک معمولی نوعیت  کے واقعات سے قطع نظر انتخابات پر امن انداز میں مکمل ہوئے ہیں ۔

انتخابات کے نتائج کو اب چونکہ صرف چند گھنٹے ہی باقی ہیں لہذا پولیس کامیابی کے بعد سیاسی لیڈروں اور ان  کے مداحوں کی جانب سےشور وغل کرنے ،عوامی امن وامان کو درھم برھم کرنے والے  اور کورونا کے پھیلاؤ کا باعث بننے والی ہر کسی قسم کی کامیابی کی ریلیوں اور جلسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔