Sunday, May 19, 2024
Homesliderکامیابی کا سہرا ہر کھلاڑی کے سر:محمد سمیع

کامیابی کا سہرا ہر کھلاڑی کے سر:محمد سمیع

- Advertisement -
- Advertisement -

سنچورین۔ ہندوستان کے زبردست فاسٹ بولنگ شعبہ کی کامیابی  کا سہرا ہر کھلاڑی کو جانا چاہئے، جنہوں نے گزشتہ 6-7 سالوں میں تمام سخت محنت کی  ہے۔ محمدسمیع جن کی پانچ وکٹیں لے کر ہندوستان منگل کو یہاں سوپر اسپورٹ پارک میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ کے خلاف مستحکم موقف حاصل کیا ۔31 سالہ محمد سمیع  نے شانداربولنگ  کی اور پانچ وکٹ (5/44) لیے، جس سے ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو کم اسکور پر آؤٹ کرد یا۔ یہ ٹسٹ میں ان کی 6ویں پانچ وکٹیں تھیں۔

اپنے شاندار مظاہرہ کے ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمد سمیع نے کہا کہ ٹیم کا فاسٹ بولنگ شعبہ کافی زبردست ہے کیونکہ ہر ایک رکن نے سخت محنت کی ہے اور یہ سب کچھ اپنی سراسر محنت سے حاصل کیا ہے ۔ پچھلے 6-7 سالوں میں کام کیا اور اپنی سخت محنت کا  وہ یہاں اپنے طور پرانعام پایا ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ہاں، کامیابی کا سہرا معاون عملہ کو بھی جاتا ہے ۔ وہ آپ کی مہارت کو مزید نکھارتے ہیں لیکن یہ مناسب نہیں کہ آپ کوئی خاص نام لیں۔ آپ کو یہ دیکھنا چاہئے کہ ان ساتھی کھلاڑیوں  نے کس قسم کی کوشش کی ہے اور میں ان ساتھیوں  کو کامیابی کا سہرا  دیتا ہوں جنہوں نے ٹیم میں شمولیت اختیار کی ہے۔محمد سمیع  200 وکٹوں کا ذاتی سنگ میل حاصل کرلیا ہے ۔ اب وہ اپنے 55ویں ٹسٹ میچ میں یہ کامیابی حاصل کرتے ہوئے تاریخی مقام تک پہنچنے والے ہندوستانی فاسٹ بولروں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

مجموعی طور پر وہ 200 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے 11ویں ہندوستانی بولر ہیں اور یہ سنگ میل عبور کرنے والے صرف پانچویں فاسٹ بولر ہیں۔سمیع اس وقت کپل دیو (434)، ایشانت شرما (311)، ظہیر خان (311) اور جواگل سری ناتھ (236) سے پیچھے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کبھی 200 ٹسٹ وکٹیں لینے کا خواب دیکھا ہے، محمد سمیع نے کہا کہ وہ صرف محنت کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور نتائج اس عمل کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کوئی بھی کبھی یہ خواب نہیں دیکھ سکتا کہ وہ آخر کار کیا حاصل کر سکتا ہے جب آپ صفوں میں آ رہے ہوں گے اور کامیابی کے لیے جدوجہد کر رہے ہوں گے تو ریکارڈ خود بخود بن جاتے ہیں۔ آپ کا خواب ہندوستان کے کھلاڑی بننا اور ان لوگوں کے ساتھ کھیلنا ہے جنہیں آپ نے ٹی وی پر دیکھا ہے۔