Monday, May 13, 2024
Homesliderکانپور میں خوفناک سڑک حادثہ ،6 مزدور ہلاک کئی زخمی

کانپور میں خوفناک سڑک حادثہ ،6 مزدور ہلاک کئی زخمی

- Advertisement -
- Advertisement -

کانپور۔ ہندوستان کی شمالی ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے اور  اس حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوئے  اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں اکثریت مزدوروں کی ہے جبکہ حادثہ میں زخمی ہونے والی خاتون نے ڈرائیور کا ذمہ دار قراردیا ہے  ۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچ گئی اورنعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا جبکہ زخمیوں کو دواخانے میں داخل کروایا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔تفصیلات کے بموجب یہ معاملہ کانپور کے دیہی علاقے بھگنی پور کوتوالی کے تحت آتاہے۔ اس علاقے میں واقع شاہراہ پرتیز رفتار ٹرالی بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کےبعد سڑک پر دلخراش مناظر دیکھے گئے ۔

حادثہ کی وجہ سے ٹرالی میں سوار 22 افراد اس کے نیچے دب گئے جس کے نیتجہ میں 6 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ کافی جدوجہد کے بعد  16 مزدوروں کو سخت محنت کے بعد نکالا گیا جن میں 8 مزدوروں شدید زخمی ہیں ، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دیگر 8 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں ، جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گھرروانہ کرد دیا گیا ہے۔

حادثہ کا شکار ہونے والی ٹرالی میں سوار ایک خاتون مزدور شیامہ دیوی نے کہا ہے  کہ یہ تمام مزدور ضلع ہیر پور کے مقیم  ہیں جو اٹاوا جارہے تھے۔ ان سب کو ایتواح میں کوئلے کی کان میں کام ملا تھا شجس کے لیے وہ ہمیر پور سے آئے تھے۔ خاتون کے مطابق ٹرالی ڈرائیور اونچی آواز میں گانا چلا رہا تھا اور گاڑی کو لاپراہی سے چلارہاتھا جس کی وجہ سے ٹرالی الٹ گئی۔ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں حادثہ پیش آتے ہی موقع پر افراتفری کا ماحول دیکھاگیا۔ شاہراہ سے گزرنے والی گاڑیوں نے اپنی گاڑیاں روکیں اور زخمیوں کی راحت کی کارروائی میں لگ گئے  اور معاملہ کی اطلاع بھگنی پورکوتوالی پولیس کو بھی دی گئی ۔