Sunday, May 19, 2024
Homeتازہ ترین خبریںکانگریس صدر راہل گاندھی نے کیا بڑا انتخابی وعدہ ،

کانگریس صدر راہل گاندھی نے کیا بڑا انتخابی وعدہ ،

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی:لوک سبھا انتخابات 2019سے قبل کانگریس صدر راہل گاندھی نے بڑا انتخابی وعدہ کیا ہے۔انتخابی جنگ میں بازی اپنے نام کرنے کے لئے راہل گاندھی نے دنیا کی سب سے بڑی The minimum income guarantee Schemeکا وعدہ کیا اور کہا کہ اگر اُنکی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو غریب خاندانوں کو سالانہ 72ہزار روپئے ملیں گے۔
راہل گاندھی نے لوک سبھا انتخابات کے مد نظر اس اسکیم کا وعدہ کیا ہے ۔جس کے تحت کانگریس اگر اقتدار میں آتی ہے تو ہر کسی کوہر ماہ 12ہزار روپئے یعنی سالانا 72ہزار روپئے کانگریس دیگی۔
راہل گاندھی نے کہا کہ پانچ سال تک مودی حکومت میں غریب دکھی رہے ،اب ہم ان کو انصاف دلائیں گے۔اور غریبی مٹا دیں گے۔ہمارا ماننا ہے کہ اگر آپ کام کر رہے ہوں تو آپکو ماہانہ کم سے کم 12 ہزار روپئے ملنے چاہئے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ میں دوقسم کا ہندوستان نہیں بننے دوں گا ۔یہ ملک امیروں اور غریبوں دونوں کا ہے۔