Saturday, May 18, 2024
Homesliderکانگریس کے سابق لیڈر بشنوئی اپنی بیوی کے ساتھ بی جے پی...

کانگریس کے سابق لیڈر بشنوئی اپنی بیوی کے ساتھ بی جے پی میں شامل

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ کانگریس کے سابق لیڈر کلدیپ بشنوئی جو چار بار ایم ایل اے اور ہریانہ سے دو بار ایم پی رہ چکے ہیں، جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔ بشنوئی کی اہلیہ اور سابق ایم ایل اے رینوکا بشنوئی بھی بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔وہ مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، ہریانہ کے چیف منسٹر  منوہر لال کھٹر پارٹی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ، راجیہ سبھا کے رکن انیل بلونی اور ریاستی صدر اوم پرکاش دھنکھر کی موجودگی میںں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں بی جے پی میں شامل ہوئے۔
اس موقع پر کھٹر نے بشنوئی جوڑے کا بی جے پی میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ کلدیپ بشنوئی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور راجیہ سبھا انتخابات میں بی جے پی کی حمایت کی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بشنوئی بغیر کسی شرط کے بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ بشنوئی پہلے ہی کانگریس پارٹی سے ناراض تھے۔ اس سال کے شروع میں انہوں نے کانگریس کی ہریانہ یونٹ کے سربراہ کے طور پر تقرر نہ ہونے کے بعد باغیانہ موقف اختیار کیا تھا۔اس کے بعد کانگریس نے جون میں راجیہ سبھا انتخابات میں کراس ووٹنگ کی وجہ سے بشنوئی کو پارٹی کے تمام عہدوں سے ہٹا دیا۔ ہریانہ کے حصار ضلع کی آدم پور سیٹ سے ایم ایل اے بشنوئی (53) نے بدھ کو اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی بھجن لال کے چھوٹے بیٹے کلدیپ بشنوئی دوسری بار کانگریس سے تعلقات توڑ رہے ہیں۔ وہ تقریباً چھ سال قبل پارٹی سے علیحدگی کے بعد دوبارہ کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔بشنوئی اور ان کے والد بھجن لال نے 2007 میں ہریانہ جنہت کانگریس (ایچ جے سی ) تشکیل دی جب 2005 میں ریاست میں کانگریس کی جیت کے بعد بھوپندر سنگھ ہڈا کو وزیر اعلی بنایا گیا۔ ایچ جے سی نے بعد میں بی جے پی اور دو دیگر پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کیا اور ہریانہ میں 2014 کے لوک سبھا انتخابات ایک ساتھ لڑے۔ تاہم یہ اتحاد اسمبلی انتخابات سے پہلے ٹوٹ گیا۔