Friday, May 17, 2024
Homeتازہ ترین خبریںکانگریس کے ساتھ اتحاد پر نہیں ہوئی کوئی بات چیت :کیجریوال

کانگریس کے ساتھ اتحاد پر نہیں ہوئی کوئی بات چیت :کیجریوال

- Advertisement -
- Advertisement -

وشاکھا پٹنم:عام آدمی پارٹی) AAP)کے سربراہ و دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پیر کو کہا کہ کانگریس کے ساتھ اتحاد پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے،کیونکہ کانگریس صدر راہل اندھی پہلے ہی اس سے انکار کر چکے ہیں۔

عام آدمی پارٹی (AAP)سربراہ نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کی دعوت پر ان کی ہم منصب ومغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ ایک میگا ریلی میں حصہ لینے کے ایک دن بعد دہلی کے لئے روانہ ہونے کے دوران وشاکھا پٹنم ہوائی اڈے پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔

کیجریوال نے کہا کہ ’’ہم نے راہل گاندھی کے ساتھ ایک بیٹھک کی ،جس میں انہوں نے AAPکے ساتھ اتحاد کرنے سے انکار کر دیا۔