Friday, May 17, 2024
Homeتازہ ترین خبریںکانگریس کے سینئر رہنماؤں کا راہل گاندھی سے پارٹی کی قیادت کرنے...

کانگریس کے سینئر رہنماؤں کا راہل گاندھی سے پارٹی کی قیادت کرنے کا مطالبہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: کانگریس کے 135ویں یوم تاسیس کے موقع پر ہفتے کے روز،پارٹی کے متعدد اہم رہنماؤں نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے حکمراں بی جے پی کے خلاف ایک بار پھر پارٹی کی قیادت کرنے کا مطالبہ کیا۔راہل گاندھی جن کی سر براہی میں پار ٹی نے اس سال کے شروع میں لوک سبھا اتخابات میں 542 نشستوں میں سے 52 نشستوں پر کامیاب ہوکر سمیٹ کر رہ گئی تھی،نے انتخابی نتائج کے صرف دو دن بعد،25 مئی 2019کو کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیوسی) کی میٹنگ کے دوران اعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

تاہم،کانگریس قائدین نے ان کے استعفیٰ دینے کی تجویز کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا،لیکن راہل گاندھی ڈٹے رہے اور جولائی کے آخر میں صدر کا عہدہ چھوڑ دیا۔ان کے استعفیٰ کے بعد،پارٹی نے سونیا گاندھی کو 10 اگسٹ کو پارٹی کا عبوری صدر مقرر کیا تھا۔

ہفتے کو،یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر مین یوم تاسیس تقریب میں صحافیوں سے ات کرتے ہوئے مدھیہ پر دیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے سینئیر رہنما دگ وجئے سنگھ نے کہا”راہل کو پارٹی سربراہ کا عہدہ نہیں چھوڑ نا چاہئے تھا۔لیکن انہوں نے لوک سبھا انتخا بات میں شکست کے بعد یہ عہدہ چھوڑ دیا،ہم چاہتے ہیں کہ وہ دوبارہ پارٹی کی قیادت کریں“۔سنگھ متنازعہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کے بارے میں اے سوال کا جواب دے رہے تھے۔

پارٹی کے سینئر رہنما طارق انور نے بتایا کہ ”اعلیٰ عہدے سے سبکدوشی کا فیصلہ مکمل طور پر ان کا اپنا فیصلہ تھا“۔صی ڈبلیو سی کے ممبران اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے انہیں راضی کرنے کی کوشش کی مگر وہ اپنے فیصلے پر قائم تھے۔سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ ”پھر بھی پارٹی کارکن اور بہت سارے پارٹی رہنما چاہتے ہیں کہ وہ پارٹی کی قیادت کریں،لیکن فیصلہ پھر ان کا ہو گا“۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے،جب پارٹی کارکن اور قائدین راہل گاندھی کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔14 ڈسمبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں پارٹی کی ”بھارت بچاؤ ریلی“ کے دوران،بہت سے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ راہل گاندھی پارٹی کی قیادت کریں۔رام لیلا میدان میں ایک بڑے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے بی جے پی اور اس کی اصل تنظیم،راشٹرہ سویم سیوک (آ ر ایس ایس)پر سخت حملہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ”میں راہل ساورکر نہیں ہوں،میں راہل گاندھی ہوں اور میں سچ بولنے پر معافی نہیں مانگوں گا“۔

 بی جے پی راہل گاندھی سے ان کی ”بھارت میں عصمت دری“ کے ان کے تاثرات پر معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہی تھی۔جو انہوں نے جھارکھنڈ میں ایک انتخابی ریلی میں کی تھی۔