Sunday, May 19, 2024
Homesliderکانگریس کے سینئر لیڈر احمد پیٹل کا انتقال

کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پیٹل کا انتقال

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: یہ خبر افسوس کے ساتھ اور خاص کر کانگریسی حلقوں میں کافی تکلیف کے ساتھ پڑھی جائے گی  کہ پارٹی کے سینئر لیڈر احمد پیٹل اب اس دنیامیں نہیں رہے۔ کانگریس کے سینئرلیڈر اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر اور بہتر ساتھی مانے جانے والے احمد پٹیل کا آج صبح 3.30 بجے انتقال ہو گیا۔احمد پیٹل  ایک مہینہ قبل مہلک بیماری  کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ جس کےبعد انہیں گروگرام کے میدانتا دواخانہ  میں علاج  کےلئے داخل کیا گیا تھا۔ 15 نومبر سے ہی وہ دواخانہ میں ہیں اور آئی سی یو میں ان کی علاج جاری تھا ۔

احمد پٹیل کے بیٹے فیصل پٹیل نے ان کے انتقال کی خبر ٹویٹر کے ذریعہ دی ۔جیسے ہی احمد پیٹل  کے انتقال کی خبر منظر عام پر آئی سیاسی لیڈروں کے علاوہ عوام نے اپنے تعزیتی پیغامات دینا شروع کردیا جس میں نریندر مودی ، سونیا گاندھی ، راہول گاندھی اور دیگر کئی قائدین اور اہم شخصیتیں شامل ہیں۔

احمد پیٹل کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کے سینئر لیڈران سمیت متعدد اہم شخصیات نے غم کا اظہار کیا ہے۔فیصل پٹیل نے ٹوئٹ کر کے اطلاع دی اور ٹویٹ کیا  انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دینی پڑ رہی ہے کہ میرے والد احمد پٹیل کا 25 نومبر کو رات 3.30 پر انتقال ہو گیا۔ تقریباً ایک مہینہ قبل ان کے کورونا مثبت  پائے جانے کے بعد سے ان کی طبیعت خراب تھی۔ ان کے کئی اعضا  کام کرنا بند کر چکے تھے ۔ اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

والد کے انتقال کی خبر دینے کے علاوہ فیصل نے اپنے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ کورونا سے حفاظت کےلئے تمام اصولوں کی پاسداری کریں ، اجتماع نہ کریں اور ہر وقت سماجی فاصلہ  پر عمل کریں۔کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ احمد پٹیل کا انتقال افسوسناک ہے۔ انہوں نے کئی سال عوامی زندگی میں گزارے اور سماج کی خدمت کی۔کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ احمد پٹیل کے انتقال سے میں نے ایک ایسا ساتھی کھو دیا ہے جس کی پوری زندگی کانگریس کے لئے وقف تھی۔

کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا  اور کہا کہ یہ بہت دکھ بھرا دن ہے۔ احمد پٹیل کانگریس پارٹی کے اہم ستون تھے۔ انہوں نے آخری سانس تک کانگریس  کو تقویت دی اور ہر مشکل وقت  میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ وہ ایک عظیم اثاثہ تھے۔ ہم ان کی کمی ہمیشہ محسوس کریں گے۔